اتوار 21 ستمبر 2025 - 18:20
حضرت معصومہ قم (س) کا علمی مقام؛ امام کاظم(ع) کی زبان سے تحسین

حوزہ/ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے والد بزرگوار امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی غیر موجودگی میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے علمی سوالات کے جوابات دے کر خاندان امامت کے علمی وقار کو نمایاں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاریخ گواہ ہے کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے اپنے والد بزرگوار امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی غیر موجودگی میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کے علمی سوالات کے جوابات دے کر خاندان امامت کے علمی وقار کو نمایاں کیا۔

روایت کے مطابق کچھ شیعہ مدینہ میں حاضر ہوئے تاکہ اپنے مسائل امام کاظم علیہ السلام کے سامنے پیش کریں، لیکن چونکہ امام سفر پر تھے، وہ اپنے سوالات لکھ کر اہل بیت امام علیہ السلام کے سپرد کر کے واپس روانہ ہونے لگے۔ اس موقع پر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا نے ان کے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات تحریری صورت میں عطا فرمائے۔

یہ قافلہ خوشی و اطمینان کے ساتھ مدینہ سے باہر روانہ ہوا، لیکن باہر جا کر خود امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے ملاقات ہوگئی۔ جب ان حضرات نے واقعہ بیان کیا اور امام نے اپنی صاحبزادی کے لکھے ہوئے جوابات ملاحظہ فرمائے تو آپ تین مرتبہ پکار اٹھے: «فِداها أبوها» – پدرش اس پر قربان ہو۔

یہ واقعہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے بلند علمی مقام اور اس حقیقت کی روشن دلیل ہے کہ وہ نہ صرف خاندان اہل بیت علیہم السلام کی تربیت یافتہ تھیں بلکہ علمی ورثے کی نمائندہ بھی قرار پائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha