بدھ 8 اکتوبر 2025 - 08:38
حدیث روز | مسجد نبوی (ص) میں اعتکاف سے بہتر عمل

حوزہ / حضرت پيغمبر اکرم صلى ‏اللہ عليہ ‏و ‏آلہ و سلم نے ایک روایت میں ذکر کیا ہے کہ خداوند متعال شوہر کے اپنی بیوی کے پاس بیٹھنے اور وقت گزارنے کو کتنا پسند کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "میزان‌الحکمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

جُلُوسُ الْمَرْءِ عِنْدَ عِيالِهِ أحَبُّ اِلى اللَّهِ تَعالى‏ مِنْ اعْتِكافٍ في مسجدي هذا

پيغمبر اکرم صلى ‏اللہ عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

شوہر کا اپنی بیوی کے پاس بیٹھنا خدا کے نزدیک میری اس مسجد میں اعتکاف سے بھی زیادہ پسندیدہ عمل ہے۔

میزان‌ الحکمه، ج ۴، ص ۲۸۷

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha