حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی اعلیٰ کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل آیت اللہ جواد مروی نے مدرسہ جہانگیرخان قم کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبگی کا حقیقی مفہوم اور اس کی شناخت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی میں شامل ہونے سے طے پاتی ہے، اور یہی سب سے بڑی، پائیدار اور بابرکت خدمت ہے جو کوئی شخص معاشرے کے لیے انجام دے سکتا ہے۔
آیت اللہ مروی نے کہا کہ اگر کوئی پوچھے کہ آج کے دور میں امت کی سب سے بڑی خدمت کیا ہے تو اس کا جواب امام زمانہؑ کی راہ میں خدمت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ۳۱ ممالک کا سفر کر چکے ہیں اور مختلف علمی مراکز کو قریب سے دیکھا ہے، مگر ان سب تجربات کے بعد بھی وہ اسی نتیجے پر پہنچے کہ سب سے برتر خدمت امام زمانہؑ کے سپاہی بننے میں ہے۔
انہوں نے طلاب کو تاکید کی کہ وہ عربی ادب میں مہارت حاصل کریں، کیونکہ یہی دینی علوم میں کامیابی کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہ آپ فقہ، کلام، فلسفہ یا تفسیر کے میدان میں جائیں، عربی زبان کی مضبوطی آپ کے علمی ارتقاء کا پہلا زینہ ہے۔
آیت اللہ مروی نے شہید ثانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم مجتہد نے بھی مصر جا کر عربی ادب دوبارہ سیکھا، جو اس علم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے طلاب کو نصیحت کی کہ وہ اپنے دروس کی افادیت کو سمجھیں تاکہ مایوسی سے بچ سکیں، کیونکہ جب درس کا عملی پہلو واضح نہ ہو تو کمزوری پیدا ہوتی ہے۔
مزید کہا کہ اخلاق، خودسازی، سحر خیزی اور اساتذہ کا احترام کامیاب طلبگی کی بنیاد ہیں، اور یہی قدیم حوزوی روایت آج بھی علمی کامیابی کی ضمانت ہے۔









آپ کا تبصرہ