جمعہ 24 اکتوبر 2025 - 13:03
اپنے بچے سے بات کریں

حوزه/ بچے کے لیے ابتدائی زبانی ہدایات نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔ بچے کے الفاظ کا ذخیرہ براہِ راست زندگی کے پہلے دو سالوں میں والدین کے ساتھ بات چیت کی مقدار سے جُڑا ہوتا ہے، اور زبان کی ہر سمجھ بوجھ اُس کی بولنے کی صلاحیت کو قابلِ ذکر حد تک بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ہوتن لوچ، جو کہ بچوں کی نفسیات کے اسپیشلسٹ ہیں، انہوں نے اس حصے میں زندگی کے پہلے دو سالوں میں بچے پر ابتدائی زبانی ہدایات کی انتہائی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے اور والدین کی بات چیت کی مقدار اور بچے کے الفاظ کے ذخیرے کے درمیان سیدھے تعلق کی وضاحت کی ہے:

· ابتدائی زبانی ہدایات بچے کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ ذہنی نشوونما کی کامیابی میں زبان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ زبان کی ہر سمجھ اور ادراک، بات کرنے کی صلاحیت اور الفاظ کے صحیح اظہار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

· یہ بات اس وقت سامنے آتی ہے کہ بچے کے الفاظ کا ذخیرہ براہ راست اس کے زندگی کے پہلے دو سالوں کے دوران اس کے والدین کی بات چیت کی مقدار سے منسلک ہوتا ہے۔

ماخذ: چگونه فرزندان باهوش و خلاق تربیت کنیم؟ صفحہ 72

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha