جمعہ 5 دسمبر 2025 - 09:40
جمادی الثانی دو عظیم ماؤں کا مہینہ؛ اُمّ البنینؑ صبر و ایثار کی روشن علامت، مولانا سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امامِ جمعہ میلبورن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے کہا ہے کہ جمادی الثانی تاریخ کی دو عظیم المرتبت ماؤں؛ والدۂ امام حسینؑ اور والدۂ حضرت عباسؑ، کی نسبت سے ایک روحانی اور فکری مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیرالمؤمنینؑ نے امّ البنینؑ کے لیے دعا کی کہ ان کے فرزند دینِ خدا کے محافظ اور حسینؑ کے سپر بنیں، اور تاریخ نے ثابت کیا کہ امّ البنینؑ صبر، ایثار اور بے مثال قربانی کا وہ تابناک باب ہیں جنہوں نے اپنے چار بیٹے، داماد اور پوتا راہِ خدا میں قربان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امامِ جمعہ میلبورن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمادی الثانی تاریخ کی دو عظیم ماؤں کا مہینہ ہے؛ ایک وہ کہ جو سیدالشہداء امام حسینؑ کی والدہ ہیں، اور دوسری وہ کہ جو بابُ الحوائج حضرت عباسؑ کی گرامی والدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماں کو خدا نے اس لیے منتخب فرمایا کہ وہ دین کو بچائے، اور دوسری کے لیے امیرالمؤمنینؑ نے نمازِ شب میں یہ دعا مانگی کہ اس کے فرزند دینِ خدا کے محافظ اور حسینؑ کے سپر بن جائیں۔ اگر صرف بیٹوں کو جنم دینے سے کوئی عورت اُمُّ البنین کہلاتی، تو تاریخ حضرت عباسؑ کی والدہ کو یہ رُتبہ نہ دیتی۔ بلکہ ان کی ذات اقدس صبر، ایثار اور قربانی کا پیکر ہے؛ وہ خاتون جنہوں نے راہِ خدا میں اپنے چار بیٹے، داماد اور پوتا قربان کر دیا۔

مولانا رضوی نے مزید کہا کہ ۳ جمادی الثانی سے ۱۳ جمادی الثانی تک کا عرصہ "عشرۂ مادرِ حسینؑ و مادرِ عباسؑ" کے عنوان سے منسوب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha