اتوار 4 جنوری 2026 - 16:33
تنظیم المکاتب لکھنؤ کے ذیلی مدارس میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ اور امتحانی نتائج کی شاندار تقریب

حوزہ/مدرسہ حسینہ ضبطی چھپرہ اور مدرسہ حیدریہ سید چھپرہ (ملحقہ ادارہ تنظیمُ المکاتب، لکھنؤ) کی جانب سے امتحانِ سالانہ 2024 کے نتائج کے اعلان کے موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ نہایت عقیدت، علمی وقار اور روحانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر دس طلبہ و طالبات نے صوبائی اور کل ہند سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے مدراس کا نام روشن کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ حسینہ ضبطی چھپرہ اور مدرسہ حیدریہ سید چھپرہ (ملحقہ ادارہ تنظیمُ المکاتب، لکھنؤ) کی جانب سے امتحانِ سالانہ 2024 کے نتائج کے اعلان کے موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ نہایت عقیدت، علمی وقار اور روحانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر دس طلبہ و طالبات نے صوبائی اور کل ہند سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے مدراس کا نام روشن کیا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

تنظیم المکاتب لکھنؤ کے ذیلی مدارس میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ اور امتحانی نتائج کی شاندار تقریب

یہ روح پرور اور علمی تقریب مولانا عقیل رضا ترابی (سربراہ مدرسہ بنتُ الہدیٰ، رجسٹرڈ ہریانہ) کی زیرِ نگرانی اور مدرسہ حسینہ ضبطی چھپرہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔

تنظیم المکاتب لکھنؤ کے ذیلی مدارس میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ اور امتحانی نتائج کی شاندار تقریب

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے شاہ محمد نے کیا۔ تقریب کی صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد ثقلین صاحب نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے سید محمد کاشان نے انجام دیے۔

اس موقع پر مسندِ صدارت کی زینت مولانا رضا عباس نجفی، مولانا سید حسن علی (منتظم)، مولانا سید محمد زماں، سید علی ہاشم (نائب منتظم)، سید شان رضا (محاسب) اور سید کامل عباس بنے۔

محفل کا ایک نہایت پُراثر مرحلہ وہ تھا جب 45 طلبہ و طالبات نے بارگاہِ امیرالمؤمنین حضرت امام علی علیہ السلام میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا، جس سے پورا ماحول روحانیت اور عشقِ ولایت سے معمور ہو گیا۔

اس موقع پر ادارہ تنظیمُ المکاتب، لکھنؤ کی جانب سے نمایاں امتحانی کامیابیوں کا اعلان کیا گیا۔ مدرسہ حیدریہ کے طالب علم سید علی وارث نے درجہ سوم میں 150 میں سے 133 نمبر حاصل کر کے صوبائی پوزیشن حاصل کی۔

تنظیم المکاتب لکھنؤ کے ذیلی مدارس میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ اور امتحانی نتائج کی شاندار تقریب

اسی طرح:

سید محمد تقی (درجہ اطفال): 100 میں سے 93 نمبر

سیدہ عالیہ زینب (درجہ اول): 150 میں سے 148 نمبر

رہنما بتول (درجہ دوم): 150 میں سے 148 نمبر

سیدہ انکشا بتول (درجہ چہارم): 150 میں سے 148 نمبر

سیدہ ثنا بتول (درجہ پنجم): 150 میں سے 149 نمبر

حاصل کر کے صوبائی و کل ہند پوزیشنیں اپنے نام کیں۔

وہیں مدرسہ حسینہ ضبطی چھپرہ کے طالب علم سید محمد کاشان نے درجہ سوم میں 150 میں سے 133 نمبر حاصل کر کے صوبائی پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں:

تنظیم المکاتب لکھنؤ کے ذیلی مدارس میں عظیم الشان جشنِ مولودِ کعبہ اور امتحانی نتائج کی شاندار تقریب

سید محمد کونین (درجہ اول): 150 میں سے 148 نمبر

محمد علی (درجہ دوم): 150 میں سے 148 نمبر

سیدہ سمانہ خاتون (درجہ پنجم): 150 میں سے 149 نمبر

حاصل کر کے صوبائی و کل ہند سطح پر نمایاں کامیابی درج کروائی۔

آخر میں صوبائی و کل ہند پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ مقررین نے ان کامیابیوں کو اساتذہ کی انتھک محنت، طلبہ و طالبات کی لگن اور والدین کے بھرپور تعاون کا ثمر قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ یہ ادارے آئندہ بھی علم، اخلاق اور دینی اقدار کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha