بدھ 11 فروری 2026 - 11:25
یہ عظیم اور بابرکت انقلاب اسلام اور تمام مسلمانوں کے لیے ہے

حوزہ / سربراہ شیخ غازی حنینہ نے انقلابِ اسلامی ایران کی اسلامی ماہیت اور عالمی اہداف پر زور دیتے ہوئے اسے پوری امتِ اسلامی کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تجمع علمائے مسلمین لبنان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے شیخ غازی حنینہ نے انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر جاری اپنے ایک وڈیو پیغام میں انقلاب اسلامی ایران کی عالمی حیثیت اور امت پر مبنی اہداف کو اجاگر کیا۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی کے فوراً بعد جب اسے اسلامی عنوان کے ساتھ پیش کیا گیا اور ایران کی جمہوریت کو “جمہوریہ اسلامی ایران” کا نام دیا گیا تو یہ بذاتِ خود اس بات کی واضح دلیل ہے کہ امام روح اللہ خمینی رحمة‌الله‌علیہ کی قیادت میں برپا ہونے والا یہ عظیم اور بابرکت انقلاب اسلام اور مسلمانوں کے لیے ہے۔

یہی بات ایران کے آئین میں بھی صراحت کے ساتھ بیان کی گئی ہے، جن میں فلسطین کی حمایت، مستضعفین کی پشت پناہی اور وحدت پر مبنی طرزِ فکر پر زور شامل ہے۔ یہ تمام امور اس حقیقت کی تاکید ہیں کہ یہ انقلابِ اسلامی جو ۲۲ بہمن، گیارہ فروری کو کامیاب ہوا، پوری دنیا کے اسلامی ممالک اور تمام مستضعف اقوام کے لیے ایک اسلامی انقلاب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha