منگل 31 مارچ 2026 - 20:26
سرکار آیت اللہ سید حمیدالحسن سے مولانا ابن حسن املوی نے کی ملاقات اور عیادت

حوزہ/ مجوزہ کتاب "تاریخ جامعہ ناظمیہ لکھنو" کی تالیف و تدوین کی بابت عبوری معاہدہ طے پایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام میں مریض کی عیادت کی بابت نہایت تاکید اور ضرورت و اہمیت وارد ہوئی ہے چنانچہ مسلمان کے مسلمان پر جو چند ضروری حقوق بیان کیے گیے ہیں ان میں ایک یہ ہے کہ جب کوئی بیمار ہوتو اس کی عیادت کی جائے۔پیغمبر اسلام ؐنے فرمایا ہے کہ "خدا قیامت کے روز ایک بندے سے پوچھے گا کہ میں بیمار تھا تونے میری عیادت کیوں نہیں کی۔وہ عرض کرے گا اے خدا ! تو سارے جہانوں کا پروردگار ہے تیری بیماری اور عیادت کاکیا سوال پیدا ہوتا ہے۔خدا نے فرمایا :میرا فلاں بندہ بیمار تھا مگر تونے اس گی عیادت نہیں کی۔اگر تونے اس کی عادت کی ہوتی تو مجھے اس کے پاس پاتا"۔

اسی فریضہ عیادت کی ادائیگی کے سلسلہ میں بتاریخ30/مارچ بروز دوشنبہ بوقت 8/بجے شب معروف محقق و مصنف مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مبارکپور نے سرکار امیرالعلماء آیت اللہ سید حمیدالحسن تقوی زعیم جامعہ ناظمیہ لکھنؤ سے ان کے شریعت کدہ واقع وکٹوریہ اسٹریٹ لکھنو ٔمیں پہونچ کر ملاقات اورعیادت کی۔

واضح ہو کہ سرکار امیر العلماء اور مولانا ابن حسن املوی کے درمیان مدرسہ الواعظین کے واعظ ہونے کے تعلق سے نہایت گہرے برادرانہ و دوستانہ روابط و تعلقات ہیں۔اور دونوں کے درمیان برسوں سے ٹیلی فونک رابطہ جاری ہے۔

اس خصوصی ملاقات کے موقع پر انتہائی مسرت کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ کتاب "تاریخ جامعہ ناظمیہ لکھنؤ"کی تالیف و تدوین کے سلسلہ میں ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری ڈائریکٹر انٹرنیشنل نور مائیکرو فلم سینٹر ,ایران کلچر ہاوس دہلی کی ایماء پر سرکار امیرالعلماء آیت اللہ سید حمیدالحسن زعیم جامعہ ناظمیہ لکھنؤو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید فرید الحسن تقوی پرنسپل جامعہ ناظمیہ لکھنو ٔکے بیچ ایک عبوری معاہدہ طے پا یا ہے۔ جس کی چند سال سے کوششیں جاری تھیں۔ان شاء اللہ بہت جلد یہ تاریخی موضوع پر کام شروع ہو جاے گا۔

آخر میں مولانا ابن حسن املوی واعظ نے سرکار امیر العلماء آیت اللہ سید حمید الحسن تقوی کی صحت و سلامتی و شفا یابی کے لیے مومنین سےدعا کی اپیل کی ہے۔

سرکار آیت اللہ سید حمیدالحسن سے مولانا ابن حسن املوی نے کی ملاقات اور عیادت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha