بدھ 6 مئی 2026 - 11:40
متحدہ عرب امارات کے حاکموں کا دوہرا رویہ اسلامی روح اور شناخت کے خلاف ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سیفی آملی نے جنگ رمضان میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے بعض موقف اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس اسلامی ملک کے حاکموں کا دوہرا رویہ اسلامی روح اور شناخت کے خلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف ایران کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی سیفی آملی نے جنگ رمضان میں امارات کی حکومت کے بعض موقف اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس اسلامی ملک کے حاکموں کا دوہرے رویہ کو اسلامی روح اور مسلمانی کی شناخت کے خلاف قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے نائب سربراہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

امارات کے حاکموں سے میرا سوال یہ ہے:

کیا آپ صیہونی حکومت کو ظالم سمجھتے ہیں یا نہیں؟

کیا آپ فلسطینی عوام کے خلاف ان کے ظلم و جرائم کا انکار کرتے ہیں؟

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص یہ جانتے ہوئے کہ کوئی شخص ظالم ہے، پھر بھی اس کا ساتھ دے تو وہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حاکموں کا دوہرا رویہ اسلامی روح اور شناخت کے خلاف ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha