حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی فلپائن کا شہر باگیو مئی 2026 میں اپنی تاریخ کی پہلی حلال مصنوعات کی نمائش کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں مسلم کمیونٹی کے درمیان اقتصادی تعاون اور سماجی روابط کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہوگی۔
مقامی کاروبار اور حلال مصنوعات کے شعبے کے ماہر کاروباری افراد پر مشتمل ابتدائی اجلاسوں میں اس نمائش کے انعقاد پر غور کیا گیا اور پھر اسے عملی شکل دے دی گئی۔
ان اجلاسوں میں شرکاء نے نمائش کے انعقاد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور حلال انڈسٹری کے دائرے کو روایتی بازاروں سے آگے بڑھانے کے طریقے تلاش کیے۔ توقع ہے کہ یہ تقریب نہ صرف ایک تجارتی پلیٹ فارم ہوگی بلکہ شمالی اور جنوبی فلپائن کی مسلم کمیونٹیز کے درمیان ہمہ گیر روابط کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہوگی۔
اس تقریب کو فلپائن کی بین الاقوامی مسلم کمیشن کی حمایت حاصل ہے، جس کا مقصد ملک میں حلال فوڈ انڈسٹری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط بڑھانا ہے۔









آپ کا تبصرہ