حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 16مئی "یومِ مردہ باد امریکہ و اسرائیل" دراصل عالمی استکبار، صہیونیت اور ظلم و بربریت کے خلاف نفرت و بیزاری کے اظہار کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے اُس تاریخی پیغام کی یاد دلاتا ہے، جس میں آپؒ نے امتِ مسلمہ کو امریکہ و اسرائیل کی سازشوں، جارحیت اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف بیدار اور متحد رہنے کا درس دیا۔
14 مئی 1948ء کو فلسطین کی مظلوم سرزمین پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل قائم کی گئی، اور 16 مئی کو امریکہ نے اُسے تسلیم کر کے نہ صرف فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا۔ آج بھی فلسطین، غزہ، لبنان، شام، عراق اور دیگر مسلم خطے استکباری قوتوں کی سازشوں اور جارحیت کا شکار ہیں۔
امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلِ بیتؑ، محرابپور سندھ، اس موقع پر یہ اعلان کرتا ہے کہ: ہم ہر قسم کے ظلم، استعمار اور صہیونیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ہم فلسطین کے مظلوم عوام، شہداءِ مقاومت، اور قبلۂ اول بیت المقدس کی آزادی کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم اسلامِ محمدیؐ، فکرِ ولایت، اتحادِ امت اور امامِ زمانہؑ کی نصرت کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ