حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مسلح افواج کے کمانڈر کے ترجمان صباح النعمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد کی پالیسی واضح اور غیر مبہم ہے اور عراق ہرگز یہ قبول نہیں کرے گا کہ اس کی سرزمین کسی ملک پر حملے یا کشیدگی بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم بنے۔
انہوں نے کہا: عراق خطے میں استحکام اور امن کا خواہاں ہے۔ اسی لیے حکومت کسی بھی ایسی سرگرمی کو روکنے کے لیے پرعزم ہے جو علاقائی تنازعات کو مزید بڑھا سکتی ہو۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور فوجی تناؤ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔









آپ کا تبصرہ