ہفتہ 16 مئی 2026 - 14:51
امریکی ٹٹو حکمران صدام کے انجام سے سبق لیں / ایران کا صبر ختم ہونے کو ہے

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے خطے کے امریکی ٹٹو اور مطیع حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا: تمہیں ایک اور مہلت ملی ہے، اسے غنیمت سمجھو۔ وہ دن قریب ہے جب تمہاری ظالمانہ حکومت کی بساط الٹ دی جائے گی۔ اس دن امریکہ تمہاری مدد کو نہیں آئے گا۔ اگر امریکہ اپنے جنگی جہاز تمہارے قریب لائے گا تو ایسی ضرب کھائے گا کہ وہ اپنی جگہ سے اٹھ نہیں پائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے گذشتہ رات حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے امام خمینی رہ شبستان میں منعقدہ "حوزویوں اور امت حزب اللہ کے عظیم اجتماع" میں جس کا انعقاد خطے کے مظلوم شیعوں (بحرین، کویت، امارات اور دیگر) کی حمایت میں کیا گیا تھا، انسانی معاشروں پر حاکم الہی کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا: جو لوگ آج سڑکوں پر جمع ہو رہے ہیں، وہ اعلان کر رہے ہیں کہ "ہم جان دے دیں گے لیکن ذلت قبول نہیں کریں گے"۔ دشمنوں نے ہمیں قتل کیا، ہمارے گھروں کو تباہ کیا، چالیس شب و روز بمباری کی لیکن یہ قوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اور ولی خدا کی مدد سے دستبردار نہیں ہوئی۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن نے آیت کریمہ "وَ کانَ حَقًّا عَلَیْنا نَصْرُ الْمُؤْمِنِینَ" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ واپسی یقیناً الہی نصرت کو اپنے ساتھ لائے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ملت ایران کو ایک بڑی فتح نصیب ہو گی۔

امریکی ٹٹو حکمران صدام کے انجام سے سبق لیں / ایران کا صبر ختم ہونے کو ہے

انہوں نے کویت، بحرین، امارات اور سعودی عرب کے حکمرانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تم صدام سے سبق کیوں نہیں لیتے؟ صدام تم سب سے زیادہ طاقتور تھا، امریکہ کی صدام کی حمایت تمہاری حمایت سے کہیں زیادہ تھی۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: تم پچاس سال سے ایران اور شیعیوں کے خلاف جرائم کر رہے ہو۔ سعودی عرب نے کتنے شیعہ علماء کو پھانسی دی؟ تم اماراتیوں نے یمن، لیبیا اور سوڈان میں کتنے ظلم ڈھائے؟ اب تمہاری باری آگئی ہے۔

امریکی ٹٹو حکمران صدام کے انجام سے سبق لیں / ایران کا صبر ختم ہونے کو ہے

آیت اللہ اراکی نے شیعیوں کی موجودہ طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج ایران، عراق، لبنان، یمن اور خلیج فارس کے جنوبی علاقوں کے شیعہ خطے میں سب سے زیادہ طاقتور قوت ہیں۔ نہ امریکہ اور نہ تم۔ آج جمہوریہ اسلامی کا غلبہ تم دیکھ رہے ہو۔

انہوں نے ٹرمپ کے حالیہ چین دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ ذلت کے ساتھ چین گیا اور گویا تھپڑ کھا کر واپس آیا۔ خداوند متعال نے یہ منظر اس لیے پیدا کیا تاکہ سب کو دکھائے کہ وہ اسے آہستہ آہستہ ذلیل کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha