جمعہ 19 جون 2026 - 01:30
حدیث روز | محرم میں اہلبیت علیہم السلام پر مظالم

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام نے ایک حدیث میں مہینہ محرم میں اہلبیت علیہم السلام پر آنے والی مصیبتوں اور مظالم کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن یہ ہے:

قال الامام الرضا عليه السلام:

«إِنَّ الْمُحَرَّمَ شَهْرٌ کَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِیَّةِ یُحَرِّمُونَ فِیهِ الْقِتَالَ، فَاسْتُحِلَّتْ فِیهِ دِمَاؤُنَا، وَهُتِکَتْ فِیهِ حُرْمَتُنَا، وَسُبِیَ فِیهِ ذَرَارِینَا وَنِسَاؤُنَا.»

امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

محرم وہ مہینہ ہے جس میں جاہلیت کے لوگ بھی جنگ کرنا حرام سمجھتے تھے، لیکن اسی ماہ میں ہمارے خون کو مباح گردانا گیا، ہماری عزت و حرمت کو لتاڑا گیا اور ہمارے بچوں اور عورتوں کو اسیر بنا لیا گیا۔

بحار الأنوار، ج ۴۴، ص ۲۸۳

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha