منگل 16 جون 2026 - 03:08
حدیث روز | محرم میں امام موسی کاظم علیہ السلام کا غم و اندوہ

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں اپنے والدِ گرامی کے ماہ محرم کے ایام میں غم و اندوہ کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "امالی صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا عليه السلام:

«کانَ أَبِی إِذا دَخَلَ شَهْرُ الْمُحَرَّمِ لا یُرَی ضاحِکاً، وَکانَتِ الْکَآبَةُ تَغْلِبُ عَلَیْهِ حَتّی یَمْضِیَ مِنْهُ عَشَرَةُ أَیّامٍ، فَإِذا کانَ الْیَوْمُ الْعاشِرُ کانَ ذَلِکَ الْیَوْمُ یَوْمَ مُصِیبَتِهِ وَحُزْنِهِ وَبُکَائِهِ..

امام رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:

میرے والد، جب محرم کا مہینہ آتا تو ہنستے ہوئے نظر نہیں آتے تھے، اور ان پر اداسی و غم چھایا رہتا تھا یہاں تک کہ محرم کے دس دن گزر جاتے۔ جب دسواں دن (یوم عاشورہ) ہوتا، تو وہ دن ان کے لیے مصیبت، رنج اور گریہ کا دن ہوتا تھا۔

امالی صدوق، ص ۱۱۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha