منگل 23 جون 2026 - 17:44
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

حوزہ / ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا، صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئےہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ایرانی صدر کے استقبال کے لیے نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔ جہاں ان کے ریڈ کارپیٹ استقبال کے ساتھ ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے سلامی دی اور روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کیے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ایران کے صدر کے وفد میں شامل ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ مسعود پزشکیان صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر کی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، توانائی، سرحدی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیشرفت اور علاقائی وعالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا، فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha