جمعہ 26 جون 2026 - 12:49
شب عاشور کربلائے معلیٰ میں لاکھوں زائرین کی حاضری، بین الحرمین کے روح پرور مناظر

حوزہ/ ماہ محرم الحرام 1448ھ کی شبِ عاشورا کے موقع پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں عبادت، دعا اور عزاداری کے ذریعے شب بیداری کی۔ عراق کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین نے اس مقدس رات کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ گزارا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم الحرام 1448ھ کی شبِ عاشورا کے موقع پر کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام میں عبادت، دعا اور عزاداری کے ذریعے شب بیداری کی۔ عراق کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین نے اس مقدس رات کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ گزارا۔

شب عاشور کربلائے معلیٰ میں لاکھوں زائرین کی حاضری، بین الحرمین کے روح پرور مناظر

زائرین کی بڑی تعداد نے بین الحرمین میں حاضری دے کر اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت و وفاداری کا اظہار کیا۔ شبِ عاشورا کے موقع پر پورا شہر کربلا عزاداری، دعا، تلاوتِ قرآن اور ذکرِ اہل بیت علیہم السلام کی روحانی فضا میں ڈوبا رہا۔

شب عاشور کربلائے معلیٰ میں لاکھوں زائرین کی حاضری، بین الحرمین کے روح پرور مناظر

عاشورا کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام، آپ کے اہل بیت اور باوفا اصحاب کی عظیم شہادت کی یاد میں لاکھوں عزادار عراق اور بیرونِ ملک سے کربلا پہنچے ہیں تاکہ یومِ عاشورا کی مناسبت سے مجالس، جلوس عزا، عزاداری اور زیارات میں شرکت کر سکیں۔

شب عاشور کربلائے معلیٰ میں لاکھوں زائرین کی حاضری، بین الحرمین کے روح پرور مناظر

ادھر روضۂ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ نے زائرین کی آمد کے پیش نظر پہلے ہی ایک جامع انتظامی منصوبہ نافذ کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مختلف شعبوں کے ہزاروں رضاکار اور عملہ زائرین کے استقبال، رہنمائی، سکیورٹی، صفائی، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہیں تاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha