جمعہ 17 جولائی 2026 - 18:09
کراچی؛ وفاقی جامعہ اردو میں یومِ حسینؑ کا انعقاد: واقعۂ کربلا حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ ہے، مقررین

حوزہ/ وفاقی جامعہ اردو کے عبدالحق کیمپس میں آئی ایس او کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے موقع پر سالانہ یومِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، اساتذہ، طلبہ اور دانشوروں نے شرکت کی۔ مقررین نے واقعۂ کربلا کو حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی امتِ مسلمہ کے لیے حق، عدل، استقامت اور اتحاد کا ابدی پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی: وفاقی جامعہ اردو، عبدالحق کیمپس میں آئی ایس او کے زیرِ اہتمام محرم الحرام کے موقع پر سالانہ یومِ حسینؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، دانشوروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد فلسفۂ شہادتِ امام حسینؑ اور پیغامِ کربلا کو اجاگر کرنا تھا۔

کراچی؛ وفاقی جامعہ اردو میں یومِ حسینؑ کا انعقاد: واقعۂ کربلا حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ ہے، مقررین

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک فیصلہ کن معرکہ تھا، جہاں حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیتؑ اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کرکے دینِ اسلام کی سربلندی، حق، عدل اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی درس دیا۔

اس موقع پر مولوی منظر الحق تھانوی نے کہا کہ پاکستان اور عالمِ اسلام کو درپیش مسائل کا مؤثر حل اتحاد، وحدت، اخوت اور باہمی ہم آہنگی میں مضمر ہے۔ جبکہ مولانا اصغر درس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسینیت حق، انصاف، حریت اور انسانیت کی علامت ہے، اور اسی راستے پر چل کر معاشرے میں عدل و انصاف قائم کیا جا سکتا ہے۔

کراچی؛ وفاقی جامعہ اردو میں یومِ حسینؑ کا انعقاد: واقعۂ کربلا حق و باطل کا فیصلہ کن معرکہ ہے، مقررین

مقررین نے عالمِ اسلام کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات ہر دور میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف استقامت، حق گوئی اور انسانی اقدار کے تحفظ کا پیغام دیتی ہیں۔

تقریب کے دوران شرکاء نے نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی، جبکہ سبیل اور نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جامعہ اردو کی انتظامیہ، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ امام حسینؑ کا پیغامِ حق، عدل، آزادی اور وحدتِ امت ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha