جمعہ 31 جولائی 2026 - 11:26
انگلستان کی لائبریری میں "اسلام کی دریافت" کے عنوان سے ثقافتی پروگرام کے انعقاد کا اعلان

حوزہ / انگلستان کے شہر ویگن کی لائبریری میں "اسلام کی دریافت" کے عنوان سے ایک ثقافتی اور خاندانی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "اسلام کی دریافت" کے عنوان سے یہ ثقافتی پروگرام اگست کے وسط میں مذکورہ لائبریری میں منعقد ہوگا، جس میں تمام افراد اور خاندان بلا معاوضہ شرکت کر سکیں گے اور اسلام سے متعلق مختلف کتابوں سے استفادہ کریں گے۔

تاہم افسوس کے ساتھ بعض ایسے افراد، جو انگلستان میں صحیح اسلامی افکار کے فروغ کے مخالف ہیں، انہوں نے اس ثقافتی پروگرام پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لائبریری ایک خاص فکر کی تبلیغ کر رہی ہے حالانکہ لائبریری کو ایک غیر جانبدار ادارہ ہونا چاہیے۔

اس پروگرام کے منتظمین میں سے ایک ذمہ دار نے ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا: اگر ہم اسلام کے بارے میں درست اور شفاف معلومات فراہم کریں تو یہ درحقیقت فکری آگاہی اور مثبت پیش رفت کا ذریعہ ہے۔

منتظمین نے مزید اعلان کیا کہ یہ نمائش سماجی مراکز، لائبریریوں اور دیگر عوامی مقامات پر بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ اسلامی نمائش عجائب گھر کے انداز میں ترتیب دی جائے گی، جہاں شرکاء کو آزادانہ گفتگو اور تعاملی سرگرمیوں کے ذریعے مسلمانوں کے عقائد، تاریخ، ثقافت اور روزمرہ زندگی سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ماخذ: مانچسٹر ایوننگ نیوز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha