بدھ 12 اگست 2026 - 23:10
آیت اللہ سید حسین الحکیم سے علمائے پاکستان کی ملاقات / اتحادِ امت اور ملتِ اسلامیہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو

آیت اللہ سید حسین الحکیم سے علمائے پاکستان کی ملاقات / اتحادِ امت اور ملتِ اسلامیہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو

اگر حوزہ علمیہ میں ان کی ذمہ داریاں نہ ہوتیں تو وہ پاکستان میں دینی و علمی خدمت کو ترجیح دیتے، آیت اللہ سید حسین الحکیم

حوزہ / علامہ امین شہیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید حسین الحکیم سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امتِ وحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدتِ مسلمین کے سربراہ و پارلیمانی اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر جید علمائے کرام نے جلیل القدر استاد آیت اللہ سید حسین الحکیم سے ایک بامقصد علمی و فکری نشست کی۔

ملاقات کے دوران علمی، فکری، سیاسی اور ثقافتی امور سمیت ملتِ اسلامیہ کو درپیش مختلف اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

آیت اللہ سید حسین الحکیم نے اپنے وسیع علمی تجربے، بصیرت اور گہری فکری نظر کی روشنی میں مختلف موضوعات پر قیمتی رہنمائی فرمائی اور موجودہ حالات کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے لیے اتحاد، بصیرت اور دینی شعور کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر آیت اللہ سید حسین الحکیم نے پاکستان سے اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اگر حوزہ علمیہ میں ان کی ذمہ داریاں نہ ہوتیں تو وہ پاکستان میں دینی و علمی خدمت کو ترجیح دیتے۔

انہوں نے پاکستان کے متدین عوام سے اپنے خاندان کے بزرگ فقہاء بالخصوص مرجعِ کبیر آیت اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم قدس سرہ کی خصوصی محبت، قلبی تعلق اور گہری توجہ کا ذکر کرتے ہوئے اس دیرینہ علمی و روحانی رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے اختتام پر آیت اللہ سید حسین الحکیم نے ملتِ پاکستان کے غیور، دین دار اور متدین عوام کے لیے خصوصی دعائیں اور سلام پیش کیا۔

علمائے کرام نے بھی استادِ محترم کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی گراں قدر رہنمائی اور شفقتوں پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات علمی بصیرت، فکری رہنمائی، دینی اخوت اور پاکیزہ روحانی تعلقات کی ایک خوبصورت مثال قرار پائی، جس نے پاکستان اور حوزہ علمیہ کے درمیان دیرینہ علمی و دینی روابط کی مزید یاد تازہ کردی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha