جمعرات 13 اگست 2026 - 16:06
تانگا، تنزانیہ میں رحلتِ رسولِ اکرم (ص) پر جلوس عزاء برآمد

حوزہ/ غم و اندوہ سے بھرپور ماحول میں تنزانیہ کے شہر تانگا کے شیعہ مسلمانوں نے مجلسِ عزاء اور سوگ کی تقریب منعقد کرکے رسولِ گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کی یاد منائی۔ انہوں نے اپنی شرکت کے ذریعے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا اور امتِ مسلمہ کے درمیان اس عظیم سانحۂ رحلت کی یاد کو تازہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ مراسم گزشتہ روز 28 صفر 1448 ہجری قمری کو منعقد ہوئے۔ جس میں متعدد مؤمنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی۔

عزادار مومنین کا یہ اجتماع غم و حزن سے بھرپور ماحول میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت زندگی، پیغامِ الٰہی کی تبلیغ کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدوجہد، اور امتِ اسلامی کی بنیاد رکھنے اور اس کی رہنمائی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم کردار کو یاد کیا۔

یہ مراسم مؤمنین کے لیے اس بات کا بھی موقع تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر غور کریں اور معاشرے میں ان تعلیمات کو جاری رکھنے اور فروغ دینے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو یاد کریں۔

تانگا، تنزانیہ میں رحلتِ رسولِ اکرم (ص) پر سوگواران کی عزاداری

اس مراسم کی سرپرستی اور نگرانی حجۃ الاسلام شیخ مَواریزو نے کی۔ انہوں نے مؤمنین کے ہمراہ اس پُرامن جلوس میں شرکت کی۔ ان کی شرکت ایسے ماحول میں ہوئی جہاں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے غم، سوگ اور عاجزی کی کیفیت نمایاں تھی۔

شرکاء نے متحد ہو کر اور اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ رسولِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد اور سیرت سے اپنی وابستگی اور وفاداری کا اظہار کیا۔

تانگا، تنزانیہ میں رحلتِ رسولِ اکرم (ص) پر سوگواران کی عزاداری

یہ جلوس شہر تانگا کے شیعہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کا بھی ایک ذریعہ ثابت ہوا۔ اس نے واضح کیا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت آج بھی ان کی روحانی زندگی میں گہری اور پائیدار حیثیت رکھتی ہے۔ مؤمنین نے ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر پُرامن انداز میں معاشرے تک امن، محبت اور رسولِ گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے وفاداری کا پیغام پہنچایا۔

تانگا، تنزانیہ میں رحلتِ رسولِ اکرم (ص) پر سوگواران کی عزاداری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha