حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گنداواہ، ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں مختلف مقامات پر چہلمِ رہبرِ شہید (رہ) کے سلسلے میں منعقدہ قرآن خوانی اور مجلسِ عزاء میں شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای (رہ) کی دینی، علمی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
علماء کرام نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبرِ شہید (رہ) کی عظیم جدوجہد، انقلابی کردار اور ولائی و حسینی افکار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: رہبرِ شہید (رہ) نے اپنی پوری زندگی اسلام، مکتبِ تشیع اور مظلومینِ عالم کی حمایت کے لیے وقف کر دی اور دینِ مبین کی سربلندی، اسلامی اقدار کے تحفظ اور حق و عدل کے قیام کے لیے انتھک جدوجہد کی۔
علماء کرام نے کہا: رہبرِ شہید (رہ) کی زندگی علم، تقویٰ، بصیرت، شجاعت اور استقامت کا عملی نمونہ تھی۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات، ولایتِ اہل بیت علیہم السلام اور حسینی فکر سے وابستہ رہنے کا درس دیا۔

انہوں نے مزید کہا: شہداء اور دینی و انقلابی شخصیات کی قربانیوں کو یاد کرنا محض ایک رسمی عمل نہیں بلکہ ان کے افکار، نظریات اور جدوجہد کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہے۔ رہبرِ شہید (رہ) نے مظلومین کی حمایت اور اسلام و تشیع کے دفاع کے لیے جو راستہ اختیار کیا، اس پر ثابت قدمی سے چلنا ان کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔










آپ کا تبصرہ