حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید اشرف علی غروی کے تعزیت نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و الم کے ساتھ معروف عالمِ دین، مبلغ، مصنف و مؤلف حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد سیادت نقوی طاب ثراہ کے انتقالِ پُرملال کی خبر موصول ہوئی۔ آپ کی رحلت علمی، دینی اور تبلیغی حلقوں کے لئے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی خسارہ ہے۔
مرحوم نے اپنی گراں قدر زندگی تبلیغِ دین، ترویجِ معارفِ قرآن و اہلِ بیت علیہم السلام، خدمتِ مذہب اور اصلاحِ معاشرہ میں صرف کی۔ آپ کے مؤثر خطابات، سوزِ دل سے سرشار بیان، پُرمغز تحریریں اور پختہ علمی و فکری خدمات نے ایک طویل عرصے تک تشنگانِ معارف کی رہنمائی کی۔ آپ کی دینی، علمی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد کیا جاتا رہے گا۔
اس المناک سانحے پر مرحوم کے محترم اہلِ خانہ، جملہ پسماندگان، متعلقین، تلامذہ اور احباب کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ بارگاہِ خداوندِ متعال میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمتِ اہلِ بیت علیہم السلام میں اعلیٰ مقام، بلندیِ درجات اور اجرِ جزیل عطا فرمائے، ان کی دینی و تبلیغی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عنایت فرمائے۔
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
سید اشرف علی الغروی
(نمائندہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ)
بابُ النجف، لکھنؤ
18 ربیع الاول 1448ھ









آپ کا تبصرہ