جمعہ 25 ستمبر 2026 - 12:55
اقوام متحدہ کا اجلاس

حوزه/جب تمام نام نہاد مسلم حکمران، حرمین کے خادم، عربی عصبیت کے علمبردار اور مسلم طاقتور ممالک کے سربراہوں کا حال دیکھیے، تو امریکہ کی بے وفائی، دھوکہ دہی، چیٹنگ اور ان حکمرانوں کی مسلسل تذلیل کے باوجود صدر ٹرمپ کی جنبشِ ابرو کے شوق اور وصل کی تڑپ میں یہ سب حکمران صف آرا تھے، جن کے لبوں پر نہ اسرائیلی درندگی اور ظلم کے خلاف ایک جملہ تھا، نہ مظلوم فلسطینیوں اور اہلِ غزہ کے درد و غم پر اظہارِ افسوس تھا۔

حوزه نیوز ایجنسی | جب تمام نام نہاد مسلم حکمران، حرمین کے خادم، عربی عصبیت کے علمبردار اور مسلم طاقتور ممالک کے سربراہوں کا حال دیکھیے، تو امریکہ کی بے وفائی، دھوکہ دہی، چیٹنگ اور ان حکمرانوں کی مسلسل تذلیل کے باوجود صدر ٹرمپ کی جنبشِ ابرو کے شوق اور وصل کی تڑپ میں یہ سب حکمران صف آرا تھے، جن کے لبوں پر نہ اسرائیلی درندگی اور ظلم کے خلاف ایک جملہ تھا، نہ مظلوم فلسطینیوں اور اہلِ غزہ کے درد و غم پر اظہارِ افسوس تھا۔

جبکہ تمام دنیا اور امریکی و مغربی میڈیا نے دیکھا کہ اسی عالمی پلیٹ فارم پر، دشمن کے گھر میں، حالتِ جنگ میں، تمام تر خطرات کے باوجود پہنچ کر ایک شخص کھڑے ہو کر زمینی خدا بن بیٹھے امریکیوں اور اسرائیلیوں کو ویسے ہی للکار رہا تھا، جیسے میدانِ بدر و اُحد اور خیبر میں اس کے مولا و مقتدا علی ابنِ ابی طالبؑ یہود و نصاریٰ اور مرحب و عنتر کو للکار رہے تھے۔

یہ کون تھا؟

کوئی ملا، مولوی، تکفیری، دین فروش مفتی، بادشاہ یا سیکولر حکمران نہیں، بلکہ ایک آزاد، سربلند، باوقار مسلمان مومن ملک ایران کا صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان، جو حافظِ قرآن بھی ہے اور حافظِ نہج البلاغہ بھی، لیکن ملا نہیں، مجاہد ہے۔

لیکن ان چند لقموں پر بکے نام نہاد ملاّؤں، تکفیریوں اور ضمیر فروشوں کی آنکھیں بند ہی رہیں۔

یہ آنکھیں، یہ دل، یہ کان اندھے، بہرے اور تاریک ہیں۔ اللہ کے پیارے نبیؐ خود بھی آئیں تو انہوں نے «حَسْبُنَا کِتَابُ اللّٰہِ» کا نعرہ لگا کر انہیں بھی (نعوذ باللہ) دھتکار دینا ہے۔

انہی کے لیے شاید فرمایا گیا ہے: وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا ۚ أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ۔ اور بلاشبہ یقینا ہم نے بہت سے جن اور انسان جہنم ہی کے لیے پیدا کیے ہیں، ان کے دل ہیں جن کے ساتھ وہ سمجھتے نہیں، اور ان کی آنکھیں ہیں جن کے ساتھ وہ دیکھتے نہیں، اور ان کے کان ہیں جن کے ساتھ وہ سنتے نہیں۔ یہ لوگ چوپاؤں جیسے ہیں، بلکہ یہ زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں، یہی ہیں جو بالکل بے خبر ہیں۔ [اعراف: 179]

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha