حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 28 ستمبر 1999ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے مایہ ناز سپوت، ممتاز قانون دان اور سیاسی و سماجی شخصیت شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی اپنی دختر کے ہمراہ شہادت کی 28ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: شہید خورشید انور ایڈووکیٹ اور ان کی دختر کی شہادت ایک بہت بڑا سانحہ تھا۔ ایک معتدل مزاج، مخلص اور محب وطن رہنما کا اس طرح ناحق خون بہایا جانا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، جس کی ذمہ داری اور اس کے محرکات کا جائزہ لینا اربابِ اقتدار کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا: تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور ملت تشیع نے ہمیشہ حق، عدل، امن اور اصولوں کی خاطر بے شمار قربانیاں پیش کی ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: مرحوم نے قومی و ملی امور میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔ جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہید خورشید انور ایڈووکیٹ اور ان کی دختر کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے خانوادہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔










آپ کا تبصرہ