منگل 6 اکتوبر 2026 - 05:27
ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت نے دنیا کو حیران کر دیا

 حجت الاسلام والمسلمین سعیدی:

ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت نے دنیا کو حیران کر دیا

شہادت ایک عظیم توفیق اور سعادت ہے جو اللہ کے خاص افراد کو نصیب ہوتی ہے

حوزہ / مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے عقیدتی و سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا: ایران کے پاس غیر معمولی میزائل اور ڈرون طاقت ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ جنگ میں اس طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس پر دنیا حیران رہ گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے عقیدتی و سیاسی دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی سعیدی نے قومی میوزیم برائے اسلامی انقلاب و دفاع مقدس میں منعقدہ ’’بصیرت‘‘ کے دسویں اجلاس سے خطاب کے دوران ایثار و شہادت کی ثقافت کے فروغ کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: شہادت ایک عظیم توفیق اور سعادت ہے جو اللہ کے خاص افراد کو نصیب ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان پر خصوصی عنایت ہوتی ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: امریکیوں نے کئی سال تک ایران کے خلاف اپنی تمام سازشیں اور چالیں آزمائیں، لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ اسی لیے گزشتہ سال وہ خود میدان میں اترے تاکہ اپنی خام خیالی میں وہ معاملہ ختم کر سکیں لیکن فوجی میدان میں انہیں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی اور انہیں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حجت الاسلام والمسلمین سعیدی نے مزید کہا: یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دو ایٹمی ممالک بیک وقت ایران کے خلاف جنگ میں ملوث ہوئے ہیں اور یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ ایران نے براہِ راست متحدہ عرب امارات سے لے کر اردن تک امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکی بحری بیڑوں کی صف آرائی اور جنگ میں ان کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکہ کے 15 فوجی اڈوں میں تقریباً 300 اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسی طرح ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول قائم رکھتے ہوئے عالمی استکبار اور اس کے اتحادیوں کو بھی پابندیوں کا تلخ ذائقہ چکھانے میں کامیابی حاصل کی۔ آج بھی آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات ان تمام ممالک کے عوام کے دسترخوان پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جنہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سعیدی نے کہا: یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایران نے امریکہ اور صہیونی حکومت کی ناقابلِ شکست ہونے کی شہرت کا طلسم توڑا ہے اور اب دو اہم تزویراتی آبنائے، ہرمز اور باب المندب، مقاومتی محاذ کے کنٹرول میں ہیں۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے عقیدتی و سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایرانی عظیم قوم کے بیدار ہونے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے انقلاب اور ملک کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے ایران کی اعلیٰ فوجی صلاحیتوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایران کے پاس غیر معمولی میزائل اور ڈرون طاقت ہے اور اس نے امریکہ کے ساتھ جنگ میں اس طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا، جس پر دنیا حیران رہ گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha