بدھ 14 اکتوبر 2026 - 14:02
کوئی طاقت، قدرتِ الٰہی پر غالب نہیں آ سکتی / آج دنیا ایران کی طاقت اور دشمنوں کی کمزوری کی شاہد ہے

حوزہ / آیت اللہ محمود رجبی نے کہا: کوئی طاقت، قدرتِ الٰہی پر غالب نہیں آ سکتی۔ آج دنیا اس مسلمہ حقیقت کا اعتراف کر رہی ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ میں کامیاب رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ آیت اللہ محمود رجبی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس پیغام کا حوالہ دیا جو انہوں نے ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر جاری کیا تھا۔ اس پیغام میں آپ نے فرمایا تھا کہ "الٰہی محاسبات کے مطابق ایران دنیا کی پہلی طاقت ہے"۔

انہوں نے کہا: ہمارے دینی اور قرآنی نظریے کے مطابق، مادی عوامل کے علاوہ بھی ایسے عوامل موجود ہیں جو کامیابی اور طاقت کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عالمی سطح پر ہم ان عوامل کے اثرات واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ان میں اللہ تعالیٰ کی غیبی نصرت بھی شامل ہے، جس کا قرآن کریم کی متعدد آیات میں ذکر ہوا ہے۔

آیت اللہ رجبی نے مزید کہا: ہم نے حالیہ دو مسلط کردہ جنگوں میں امریکی صہیونی دشمن کے مقابلے میں ایرانی قوم کے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کی مجلسِ عاملہ کے رکن نے کہا: یہ اللہ تعالیٰ کی سنتیں ہیں اور ہم نے یہ سیکھا ہے کہ اگر ہم اللہ اور اس کے دین کی مدد کریں تو ہمیں بھی الٰہی نصرت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا: اس کے برعکس، دنیاوی نقطۂ نظر تمام عوامل کو صرف مادی اسباب تک محدود سمجھتا ہے جبکہ دینی اور الٰہی نقطۂ نظر کے مطابق مادی عوامل کے ساتھ ماورائے مادہ عوامل بھی مؤثر ہوتے ہیں۔ اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے قرآن کریم کی روشنی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر انبیائے الٰہی کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

آیت اللہ رجبی نے کہا: قرآن کریم واضح کرتا ہے کہ بعض اوقات مادی وسائل اور فوجی قوت کے اعتبار سے کمزور گروہوں نے اپنے سے زیادہ طاقتور دشمنوں پر غلبہ حاصل کیا اور کامیابی حاصل کی۔ قرآنی آیات کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض مواقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لشکر کی تعداد دشمن کے لشکر سے نصف بلکہ ایک تہائی تک ہوتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی مشیت اور مدد سے انہیں فتح حاصل ہوئی۔ مختلف جنگوں میں اہل ایمان کو الٰہی نصرت نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا: جس طرح ہمارے عزیز رہبر نے فرمایا ہے، اگر ہماری توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف رہے اور ہم حضرات معصومین علیہم السلام سے توسل کریں تو ہمیں ایک مضبوط پشت پناہی حاصل ہوگی، جس کی بدولت ہم تمام غیر الٰہی طاقتوں پر غالب آ سکتے ہیں اور دنیا کی ایسی منفرد سپر پاور بن سکتے ہیں جس کا کوئی ہم پلہ نہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha