بدھ 14 اکتوبر 2026 - 07:00
حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال:

حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

حوزاتِ علمیہ اعتقادی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے اعتقادی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی سرحدوں کی حفاظت میں حوزاتِ علمیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: آج تاریخی تبدیلیوں کا رخ اس طرح آگے بڑھ رہا ہے کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران استکبار، شیطان، ظلم و جبر اور انحراف کے مقابلے میں استقامت سے کھڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکرٹریٹ کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے آج صبح حوزہ علمیہ کے مرکز مطالعات و دینی شکوک و شبہات کے جوابات کی نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ چند ماہ کے مشکل حالات اور رہبرِ انقلاب اسلامی کی شہادت کے بعد پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا: اپنے عزیز رہبر، قائد اور امام کی شہادت کے بعد گزرنے والے مہینوں میں ہم سب غم و اندوہ میں مبتلا ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مجاہدین اسلام اور جمہوریہ اسلامی ایران کی بھرپور نصرت فرمائے اور اس مقدس نظام کے کمانڈروں اور شہداء کے ناحق بہائے گئے خون کا عالمی کفر، استکبار، شیطانِ بزرگ اور صیہونی حکومت سے انتقام لیا جائے۔

حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے "مرکز مطالعات و دینی شکوک و شبہات کے جوابات" کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین پورامینی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: ہمارے عزیز اور محترم بھائی پورامینی نے بھرپور توجہ، جامع اور وسیع نگاہ اور مرکز کی ذمہ داریوں سے وابستہ حساسیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ادارے کو ایک بلند مقام تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دینی و علمی سرگرمیوں کا وسیع دائرہ، تحقیقات میں جامعیت، جوابات کا معیار اور مختلف شبہات کے پہلوؤں پر توجہ وہ نمایاں خصوصیات ہیں جنہوں نے اس مرکز کی علمی خدمات کو ممتاز بنایا ہے۔ ان سرگرمیوں نے معاشرے کی فکری اور اعتقادی ضروریات کے علمی اور مستدل جوابات فراہم کرنے کے لیے ایک مناسب صلاحیت پیدا کی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین احمد فرخ فال نے حوزاتِ علمیہ کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران اور مدیران سے خطاب کرتے ہوئے مرکز مطالعات و دینی شکوک و شبہات کے جوابات کی علمی خدمات اور مطبوعات کو وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل، جامعہ مدرسین، مرکز مدیریت حوزہ علمیہ، مختلف شعبہ جات اور میڈیا و سوشل میڈیا کے میدان میں سرگرم تمام اداروں کو مرکز کی سرگرمیوں اور علمی مصنوعات کے تعارف میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: مرکز مطالعات و دینی شکوک و شبہات کے جوابات میں وسیع، علمی اور منظم سرگرمیوں کے پیش نظر ضروری ہے کہ صوبوں میں حوزاتِ علمیہ کے مدیران اس مرکز کی علمی مصنوعات و سرگرمیوں کو متعلقہ افراد اور حلقوں تک پہنچانے اور ان کا تعارف کرانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

حوزوی مراکز دینی شبہات کی جواب دہی میں ایک دوسرے کے معاون بنیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha