اتوار 1 نومبر 2026 - 12:39
آیت اللہ مروی کی شیخ حسین معتوق کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت؛ خطے کے حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے نائب آیت اللہ جواد مروی نے عالم مجاہد دین استاد شیخ حسین معتوق اور متعدد شیعوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے بعض چھوٹے ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایسے اقدامات دراصل اپنے عوام اور اہل علم کے مقابلے میں ان کی بے بسی اور مایوسی کا نتیجہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے نائب آیت اللہ جواد مروی نے عالم مجاہد دین استاد شیخ حسین معتوق اور متعدد شیعوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے بعض چھوٹے ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے ایسے اقدامات دراصل اپنے عوام اور اہل علم کے مقابلے میں ان کی بے بسی اور مایوسی کا نتیجہ ہیں۔

آیت اللہ جواد مروی نے درس خارج فقہ کے آغاز میں خطے کی عدالتوں کی جانب سے عوام، نوجوانوں اور ممتاز علمائے کرام کے خلاف ظالمانہ سزاؤں، بالخصوص کویتی حکمرانوں کے ہاتھوں مجاہد عالم دین استاد شیخ حسین معتوق اور متعدد شیعوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کے ماتحت عدالتی نظام کی جانب سے گرفتاریوں، تشدد اور سزائے موت کے احکامات دراصل ان کی اپنی پیدا کردہ دلدل کا نتیجہ ہیں، جس میں وہ مزید دھنستے چلے جا رہے ہیں۔ یہ حکمران امریکہ اور صہیونی حکومت کے زیر اثر ہیں۔

حوزہ علمیہ میں درس خارج کے استاد آیت اللہ مروی نے کہا کہ یہی مظلوم کویتی علمائے کرام، دانشور اور شیعہ تھے جنہوں نے بعثی صدام کی جارحیت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر دانشمندانہ اقدامات خطے کے عوام میں مزید بیداری پیدا کریں گے اور ان چھوٹے ممالک کے حکمرانوں کی بے بسی میں اضافہ ہوگا۔ ان حکمرانوں کا مستقبل تاریک ہے۔

آیت اللہ مروی نے ان اقدامات کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو اقدامات ضروری اور اپنے مفاد و مصلحت کے مطابق سمجھے گا، انہیں انجام دے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha