بدھ 4 نومبر 2026 - 14:54
ان شاء اللہ‘ کو ’الحمدللہ‘ میں بدل دیا’؛ امریکہ کے پہلے مسلم سینیٹر عبدل السید کی تاریخی کامیابی

حوزہ / امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے مائک راجرز کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ وہ امریکی تاریخ میں پہلے مسلم سینیٹر بن گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی الاصل مسلمان امریکی عبدل السید نے تقریباً 51.8 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ مائک راجرز نے لگ بھگ 46.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

وکٹری اسپیچ میں عبدل السید نے کہا ہے کہ 'آج ہم نے’ان شاء اللہ‘ کو ’الحمدللہ‘ میں بدل دیا ہے' میں اپنی کامیابی عوام کے نام کرتا ہوں، یہ مزدوروں کی نہیں میری جنگ ہے۔

پہلے مسلمان سینیٹر کا کہنا ہے کہ میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا، ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جدوجہد جاری رکھی۔ اس نے ہمیں ہرانے کے لیے خطیر رقم خرچ کی لیکن مشی گن نے امید کو چن لیا۔

قابل ذکر ہے کہ عبدل السید نے سمر پرائمری میں اپنی ہی پارٹی کی ہیلی اسٹیونز کو شکست دی تھی، ان کی انتخابی مہم بنیادی طور پر یونیورسل ہیلتھ کیئر، مہنگائی کے خاتمے اور سیاست سے کارپوریٹ سرمائے کے اثر کو ختم کرنے پر مرکوز تھی۔ عبدل السید کو بارک اوباما، کاملا ہیریس اور برنی سینڈرز جیسے بڑے رہنماؤں کی حمایت حاصل تھی۔

واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران مخالفین نے عبدل السید کو ان کے مسلم عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ کئی دیگر مسلم امیدوار بھی میدان میں اترے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha