ہفتہ 7 نومبر 2026 - 12:11
ایام فاطمیہ کے موقع پر حوزہ علمیہ قم میں پانچ روزہ تعطیل کا اعلان

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایام فاطمیہ کے موقع پر سطوح اور خارج فقہ و اصول کے دروس سمیت تخصصی مراکز اور اداروں میں پانچ روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاکہ طلاب اور فضلاء کو تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے اعلان کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے دروس آنے والے بدھ سے اتوار تک تعطیل رہیں گے۔

اس تعطیل کا مقصد ایام فاطمیہ دوم کے موقع پر طلاب اور فضلا کو تبلیغ کے میدان میں سرگرم ہونے اور مجالس و تبلیغی پروگراموں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اعلان کے مطابق، صوبوں میں تبلیغی امور اور تعطیلات کے سلسلے میں فیصلہ کرنے کا اختیار متعلقہ ذمہ داران کو دیا گیا ہے۔ اسی طرح حوزہ علمیہ کے ابتدائی درجے (سطح اوّل) کے دروس کے بارے میں بھی فیصلہ متعلقہ ذمہ داران کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha