اتوار 15 نومبر 2026 - 15:51
حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

آیت اللہ شب زندہ دار:

حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

نظامِ اسلامی کو اسلام کے لیے عزت، شرافت اور عظمت کا ذریعہ بننا چاہیے تاکہ دنیا کے لوگ اسے احترام کی نگاہ سے دیکھیں

حوزہ / آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے عوامی اجتماعات میں شریک افراد کو ’’انصارِ دینِ خدا‘‘ اور ’’مجاہدین فی سبیل اللہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا: الٰہی وعدوں کی تکمیل اور کامیابی کے حصول کے لیے عملی جدوجہد کے ساتھ دعا، مناجات اور بارگاہِ الٰہی میں استغاثہ بھی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار نے گزشتہ شب قم کے بلوار شہید صدوقی (رہ) میں جاری عوامی اجتماعات کی 259ویں شب کے اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’موکبِ استغاثہ‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے شبانہ اجتماعات میں عوام کی شرکت کی اہمیت اور اسلامی معاشرے کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے عوامی اجتماع میں اپنی شرکت کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا: میں یہاں آپ کی موجودگی پر محض شکریہ ادا کرنے نہیں آیا بلکہ اس لیے حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ سے یہ سیکھ سکوں کہ حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری نے کہا: آپ لوگ اسلامی اقدار کی حمایت، انقلاب کے بانی امام خمینی (قدس سرہ)، شہید رہبرِ انقلاب اور ان کے صالح جانشین حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی وفاداری کے اظہار کے لیے میدان میں موجود ہیں۔ ہمیں اپنی نگاہیں اس عظیم مقصد پر مرکوز رکھنی چاہئیں کہ اسلام کی تعلیمات کو اقتصادی، سماجی اور انفرادی زندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کیا جائے اور ہمارا ملک دنیا کے مظلوم اور ظلم سے تنگ آئے ہوئے لوگوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بنے۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے دعائے افتتاح کے اس حصہ «اللَّهُمَّ إِنَّا نَرْغَبُ إِلَیْکَ فِی دَوْلَةٍ کَرِیمَةٍ تُعِزُّ بِهَا الْإِسْلامَ وَ أَهْلَهُ وَ تُذِلُّ بِهَا النِّفَاقَ وَ أَهْلَهُ وَ تَجْعَلُنَا فِیهَا مِنَ الدُّعَاةِ إِلَی طَاعَتِکَ وَ الْقَادَةِ إِلَی سَبِیلِکَ وَ تَرْزُقُنَا بِهَا کَرَامَةَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ»کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس دعا کے مطابق حکومت اسلامی میں کئی بنیادی خصوصیات ہونی چاہئیں۔ سب سے پہلی خصوصیت یہ ہے کہ نظام اسلامی کے تمام شعبوں اور تمام سطحوں پر ایسے افراد موجود ہوں جو خدا سے ڈرنے والے ہوں اور اپنی پوری زندگی الٰہی و انسانی اقدار کی بلندی کے لیے وقف کر دیں۔ ایسے افراد ذاتی مفادات کو اجتماعی اور دینی مقاصد پر قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

انہوں نے مزید کہا: نظامِ اسلامی کو اسلام کے لیے عزت، شرافت اور عظمت کا ذریعہ بننا چاہیے تاکہ دنیا کے لوگ اس نظام کو احترام کی نگاہ سے دیکھیں اور ظالموں اور استعماری طاقتوں کے سامنے ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔

حوزہ علمیہ قم کے استادِ درسِ خارج نے امام خمینی (قدس سرہ) کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (قدس سرہ) نے فرمایا تھا کہ اگر ہم مبدأ و معاد پر ایمان رکھتے ہیں تو ان ظالموں کے ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے جو اسلامی اقدار کو مٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایران میں اسلامی اور انسانی اقدار کا عملی نفاذ دنیا کے سامنے اسلام کی عزت و سربلندی کا سبب بنے گا۔ اگر دنیا کے لوگ اس ملک میں اسلامی حکومت کا حقیقی نمونہ دیکھیں گے تو ظالموں کے مقابلے میں ان کا رویہ بھی تبدیل ہو گا۔

حق کے راستے میں آنے والی مشکلات اور نشیب و فراز سے کبھی خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha