پیر 16 نومبر 2026 - 12:45
حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ذات گھر کی چار دیواری سے نکل کر پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت بن گئی: عمار حکیم

حوزہ/ عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے کہا ہے کہ آپؑ کی شخصیت صرف ایک مثالی بیٹی، بیوی اور ماں تک محدود نہیں تھی، بلکہ آپؑ پوری انسانیت، مردوں اور عورتوں کے لیے فکری، سماجی اور دینی رہنما کی حیثیت رکھتی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عمار حکیم نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے کہا ہے کہ آپؑ کی شخصیت صرف ایک مثالی بیٹی، بیوی اور ماں تک محدود نہیں تھی، بلکہ آپؑ پوری انسانیت، مردوں اور عورتوں کے لیے فکری، سماجی اور دینی رہنما کی حیثیت رکھتی تھیں۔

حجۃالاسلام سید عمار حکیم نے اپنے پیغام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپؑ نے زندگی کے ہر میدان میں بہترین نمونہ پیش کیا۔ آپؑ اپنے والد گرامی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے انتہائی محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتی تھیں، اسی لیے آپؑ کو ’’ام ابیہا‘‘ یعنی اپنے والد کی ماں کا لقب عطا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ایک مثالی شریکِ حیات تھیں، جنہوں نے ازدواجی زندگی میں ایثار، وفاداری اور تعاون کا بہترین نمونہ پیش کیا۔ اسی طرح آپؑ نے ایک ماں کی حیثیت سے اپنی اولاد کی تربیت میں اعلیٰ اقدار اور بلند مقاصد کو اہمیت دی۔

سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور خدمات صرف گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں تھیں، بلکہ آپؑ ایک ایسی سماجی، فکری اور دینی مرجعیت رکھتی تھیں جن سے مختلف مسائل اور سوالات کے جوابات کے لیے رجوع کیا جاتا تھا۔ آپؑ کا مقام ایسا تھا کہ مرد بھی ہدایت اور رہنمائی کے لیے آپؑ کی طرف رجوع کرتے تھے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس حدیث کا حوالہ دیا:یَا فَاطِمَة، إِنَّ اللهَ لَیَغْضَبُ لِغَضَبِکِ وَیَرْضَی لِرِضَاکِ» الرسول الأعظم محمد (صلی الله علیه وآله وسلم) ’’اے فاطمہ! بے شک اللہ تعالیٰ تمہاری ناراضی سے ناراض ہوتا ہے اور تمہاری رضایت سے راضی ہوتا ہے۔‘‘

عظّم الله أجورنا وأجورکم بذکری استشهادها

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha