منگل 17 نومبر 2026 - 19:39
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) نے اپنی پوری زندگی علومِ محمد و آلِ محمد (ع) کی ترویج و خدمت کے لیے وقف کیے رکھی

حوزہ / عالمِ تشیع کی عظیم علمی و دینی شخصیت، مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رہ) کی رحلت پر علامہ شبیر حسن میثمی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین زہراء (س) اکیڈمی، کراچی پاکستان کے تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

نہایت افسوس اور رنج و غم کے ساتھ عالمِ تشیع کی عظیم علمی و دینی شخصیت، مرجعِ عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (رہ) کی رحلت کی خبر موصول ہوئی۔

آپ (رہ) کی رحلت عالمِ اسلام، بالخصوص حوزہ ہائے علمیہ اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے علمی حلقوں کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے۔ آپ (رہ) نے اپنی پوری زندگی علومِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام کی ترویج، دینی معارف کی تعلیم و تحقیق اور تربیتِ اہلِ علم کے لیے وقف کیے رکھی۔

اس عظیم سانحہ پر ہم حضرت امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجعِ عظام، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، حوزاتِ علمیہ، آپ (رہ) کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور تمام مؤمنین و محبینِ اہلِ بیت علیہم السلام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

بارگاہِ خداوندی میں دعا ہے کہ پروردگارِ عالم بحقِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام مرحوم کی خدماتِ دینیہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں جوارِ رحمتِ الٰہی اور محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے قرب میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عنایت فرمائے۔

رَفَعَ اللهُ دَرَجَاتَهٗ فِيْ عِلِّيِّيْنَ، وَحَشَرَهٗ مَعَ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ۔

شبیر حسن میثمی

چیئرمین زہراء (س) اکیڈمی، کراچی پاکستان

مورخہ: 17؍نومبر 2026ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha