منگل 17 نومبر 2026 - 20:39
آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے اپنے دیرینہ رفیق اور ہم سفرِ علمی آیت اللہ العظمی وحید خراسانیؒ کا آخری دیدار کیا

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے اپنے دیرینہ رفیق اور علمی ہمسفر آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانیؒ کے جسدِ خاکی کی زیارت اور الوداعی پروگرام میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حاج شیخ جعفر سبحانی نے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کے لیے قم میں ان کے گھر پر حاضری دی اور الوداعی پروگرام میں شرکت کی۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کے جسدِ مطہر سے الوداع اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل کے لئے مجلس عزا قم المقدسہ میں صفائیہ اسٹریٹ میں واقع آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ذاکرین اہل بیت علیہم السلام نے مرثیہ خوانی کی، جبکہ عقیدت مندوں نے اشکبار آنکھوں سے اس عظیم مرجع کو الوداع کہا۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ کی تشییعِ جنازہ کل بروز بدھ 18 نومبر کو صبح 9 بجے مسجد فاطمیہ، خیابان 19 دی (باجک) سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک عمل میں آئے گی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانیؒ نے سات دہائیوں تک علمی جدوجہد، دینی تعلیم و تربیت، حوزات علمیہ میں شاگردوں کی تربیت اور اہل بیت علیہم السلام کی خالص تعلیمات کی ترویج و تبیین میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ 17 نومبر 2026 کی صبح میں اس دارِ فانی سے رخصت ہو کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا لے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha