حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز فقہی ائمہ اطہار علیہم السلام کے سربراہ آیت اللہ محمدجواد فاضل لنکرانی نے بحرین کی عدلیہ کی جانب سے علما اور کئی مؤمنین کو سزائیں سنائے جانے کے ردعمل میں ایک بیان جاری کیا ہے، جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال الله تبارک و تعالی: وَمَنْ لَمْ یَحْکُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِکَ هُمُ الْکَافِرُونَ
و قال ایضاً: وَمَنْ لَمْ یَحْکُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِکَ هُمُ الظَّالِمُونَ
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع ملی ہے کہ بحرین کی ظالم اور جابر حکومت اور وہاں کی حاکم عدلیہ نے اہل بیت علیہم السلام کے دین اور مکتب کے حامی متعدد متعہد علما کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فیصلے واضح طور پر اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام کے برخلاف فیصلے کرنے کی مثال ہیں، جن کا انجام قرآن کریم نے صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
سب جانتے ہیں کہ جعلی اور غاصب صہیونی حکومت اسرائیل اپنے خام خیالی پر مبنی منصوبوں کے تحت خطے میں شیعہ علما کے خلاف کارروائی کرکے اصیل مذہبِ تشیع کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس طرح کے شرمناک اقدامات سے مذہبِ تشیع اور اسرائیل و امریکہ کے مجرمانہ عزائم کے خلاف آواز روز بروز اسلامی اقوام میں مزید پھیلتی جائے گی۔ اسی طرح ان ناجائز ججوں اور کٹھ پتلی حکمرانوں کو بھی جان لینا چاہیے کہ ایسے فیصلوں کے ذریعہ وہ اپنی تباہی اور زوال کو مزید تیز کر رہے ہیں۔
میں اس قسم کے غیر دینی، غیر قانونی اور غیر انسانی رویے کے خلاف اپنی شدید نفرت اور مذمت کا اعلان کرتا ہوں اور تمام مسلمانوں بالخصوص بحرین کے بیدار اور غیرت مند شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس باطل طرزِ عمل کے مقابلے میں خاموش نہ بیٹھیں بلکہ اپنے احتجاج کے ذریعہ اس فاسد حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کریں اور اللہ تعالیٰ کے وعدے اور اس کے سخت انتقام پر یقین رکھیں۔ «إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِینَ مُنْتَقِمُونَ» ترجمہ: ’’بے شک ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔‘‘
محمدجواد فاضل لنکرانی
27 آبان 1405ھ شمسی مطابق 8 جمادی الثانیہ 1448ھ قمری










آپ کا تبصرہ