-
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ؛
خبر غم؛ مولانا شیخ ممتاز علی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ مولانا شیخ ممتاز علی مرحوم نائب صدر تنظیم المکاتب لکھنؤ و امام جمعہ و جماعت امامیہ ہال دہلی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
-
یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کی آئینی حیثیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، وکیل جعفر رضا زیدی کی خوشی کا اظہار
ہندوستانی عدلیہ کا فیصلہ: اقلیتی حقوق کا تحفظ اور مذہبی و عمومی تعلیم میں توازن
حوزہ/ وکیل جعفر رضا زیدی نے کہا کہ یہ فیصلہ ہندوستانی عدلیہ میں اقلیتی حقوق کی حفاظت کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مذہبی تعلیم اور عمومی تعلیم کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے ایک راہ ہموار کرتا ہے، جس سے مدرسوں کے طلباء کو اپنے مذہب اور ثقافت کی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
-
ایران کا ایک اور اہم کارنامہ؛ ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کر دیا
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیٹلائٹس ہدہد اور کوثر کو ایرانی خلائی اداروں کے ماہرین اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا ہے۔
-
پاکستانی و ایرانی وزراء خارجہ کا ملاقات کے بعد مشترکہ بیانیہ؛
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں / دہشت گردی دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ چیلنج ہے
حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 2 دن کے دورے پر پاکستان میں ہیں۔ جہاں آج انہوں نے اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں سرحدی امور سمیت دہشت گردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی عالمی برادری سے فوری مدد کی درخواست
حوزہ/ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر تدروس آدھانوم غبریسس نے غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے طبی عملے پر حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
پٹنہ میں مدرسہ سلیمانیہ، بہار و بنگال کا سب سے پہلا شیعہ دینی تعلیمی ادارہ
حوزہ/ کتاب مستطاب ’’تاریخ مدرسہ سلیمانیہ ،پٹنہ ‘‘ بہار کی تالیف و تدوین کا کام جاری۔
-
ناروے میں فلسطینی شہداء کے اعزاز میں علامتی تشییع جنازہ کا انعقاد
حوزہ/ فلسطین کے حامیوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر اسرائیلی مظالم کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی عوام اور صحافیوں کی یاد میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
-
حجت الاسلام سید ابوالحسن نواب کی ہندوستان میں "رہبرانِ ادیان کی پرامن بقائے باہمی اور مذہبی سماجی ذمہ داری" کے عنوان سے منعقدہ علمی نشست میں شرکت؛
تمام ادیان میں ایک نمایاں اور مشترک پہلو ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنا ہے / خطباء
حوزہ / ادیان اور مذاہب کی یونیورسٹی کے بانی اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے ہندوستان میں "رہبرانِ ادیان کی پرامن بقائے باہمی اور مذہبی سماجی ذمہ داری" کے عنوان سے ایک علمی نشست میں شرکت کی ہے۔
-
دینی مدارس کے حق میں اہم فیصلہ، سپریم کورٹ آف انڈیا کا شکریہ، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے سرپرست اعلی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے دینی مدارس کے حق میں دیے گئے اہم فیصلے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے، سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف تعصب آمیز سفارشات کو خارج کر دیا، جس کے بعد مدارس کو سرکاری فنڈنگ جاری رہے گی۔
-
یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ: سپریم کورٹ نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا
حوزہ/ سپریم کورٹ آف انڈیا نے الہٰ آباد ہائی کورٹ کے یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کے تعلیمی نصاب میں مذہبی تربیت شامل ہونے کے باوجود یہ قانون غیر آئینی نہیں ہے۔
-
پانچ قسم کے افراد جنہیں شیطان گمراہ نہیں کر سکتا
حوزہ/ حجتالاسلام ابوالفضل شیخی نے اصفہان کے حوزہ علمیہ میں درس اخلاق کے دوران پانچ ایسی صفات کا تذکرہ کیا جس جس سے متصف انسان کو شیطان کبھی گمراہ نہیں کر سکتا، ان میں اخلاص، رضا الٰہی، صبر، خیرخواہی اور ذکر الٰہی کرنے والے افراد شامل ہیں، جو ایمان میں مضبوطی اور عمل کی پاکیزگی کی بدولت شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
-
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے تنظیمی دورے کا انعقاد کیا
حوزہ/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کی جانب سے، ڈویژن صدر محترم وسیم رضا جعفری کی زیرِ صدارت، تنظیمی دورے کا انعقاد کیا گیا۔
-
علامہ عارف حسین واحدی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛
صیہونی اور امریکی اتحادی مقاومتی رہنماؤں کی شہادت میں شیعہ سنی میں فرق نہیں رکھتے، تو ہم کیوں رکھیں؟، فضل الرحمن
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
-
نُجَباء عراق کے سینئر رکن کا انتباہ:
اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے
حوزہ/ نُجَباء عراق کے سینئر رکن شیخ علی الاسدی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کو "کمزور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ امریکہ نے اسرائیل کو عراق کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تو نُجَباء، امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔
-
سادات امروہہ کی اہم میراث
حوزہ/ سادات امروہہ کی اہم میراث جس کو انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر ایران کلچرہاؤس دہلی میں بہت خوبصورتی کے ساتھ عظیم سرمایہ کاری کرکے محفوظ کیا ہے اس میراث کو نسب نامہ یا شجرہ سادات امروہہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
-
ہندوستانی علماء کی ڈاکیومینٹری اب دانش نور یوٹیوب چینل پر دستیاب
حوزہ/ ہندوستانی علمائے کرام کی سوانح حیات پر مبنی ڈاکیومینٹریز کا سلسلہ انٹرنیشنل نور مائکرو فلم سینٹر، نئی دہلی کے تحت اب "دانش نور" یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگا۔ سابقہ اور مستقبل کی تمام اقساط دیکھنے کے لئے "دانش نور" چینل کو سبسکرائب کریں۔
-
حزب اللہ کیسے اسرائیلی فوج کو شکست سے دو چار کر رہی ہے ؟
حوزہ/حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو ملنے والی شکستیں اور ناکامیاں خطے میں اسرائیل کی طاقت اور اس کی عسکری حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔
-
ووڈ وارڈ کی کتاب "وار" نے عرب حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا
حوزہ/ووڈ وارڈ کی کتاب "وار" سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً تمام عرب ممالک نے اسرائیل کی "طوفان الاقصٰی" کی جنگ میں مدد کی ہے، مسلم حکمران حماس کا خاتمہ اور اسرائیل کی فتح چاہتے تھے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی:
دشمن کے مقابلے میں کمزوری دکھانا اسے مزید جری اور پر امید بناتا ہے
حوزه / حجت الاسلام والمسلمین مقیمی حاجی نے کہا: دشمن کے سامنے کسی بھی قسم کی کمزوری دکھانا یا پسپائی اسے مزید جری اور پرامید کر دیتی ہے لہذا ہمیں مناسب تدبیر اور حساب کتاب کے ساتھ جبهۂ مقاومت کی قوت کو دشمن کے سامنے عیاں کرنا چاہیے۔
-
رازداری؛ یعنی کیا؟
حوزہ/ افراتفری اور شور شرابے سے بھری اس مصروف دنیا میں ہر انسان امن و سکون کی جستجو میں ہے، لیکن کچھ ایسی وجوہات ہوتی ہیں جن کی بنا پر انسان سکونِ قلب سے محروم ہو جاتا ہے اور بے چین و پریشان رہنے لگتا ہے۔ ان وجوہات میں سے ایک وجہ رازداری بھی ہے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی کا اہم فتوی، اسرائیلی مصنوعات کی خرید و فروخت ناجائز
حوزه/ عالم تشیع کے ایک اہم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔
-
تفسیر سورۃ النساء: آیت ۴۳؛
عطر قرآن | انسانی زندگی میں طہارت، نماز کی اہمیت، اور شرعی احکام کی پیروی
حوزہ/ اس آیت کا پیغام یہ ہے کہ عبادت کے تمام پہلوؤں میں اللہ کی رضا کو مقدم رکھنا چاہیے، اور دین کی بنیادی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کو سنوارنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی، اللہ کی رحمت اور معافی پر یقین رکھنا چاہئے،کیونکہ وہ اپنے بندوں کے عذر کو بخوبی جانتا ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر؛
تقویم حوزہ:۳؍جمادی الاوّل۱۴۴۶-۵؍نومبر۲۰۲۴
حوزہ/تقویم حوزہ:منگل:۳؍جمادی الاوّل۱۴۴۶-۵؍نومبر۲۰۲۴
-
حدیث روز | نماز کی فضیلت
حوزہ/ امیرالمؤمنين امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں نماز کی فضیلت کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔