۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز
انسان کی چار بہترین صفات کہ جن سے خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے

 حوزہ / امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کی بہترین صفات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب بحار الانوار میں ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیہ السلام

أَرْبَعٌ مَنْ کنَّ فِیهِ کمَلَ إِسْلَامُهُ وَ مُحِّصَتْ ذُنُوبُهُ وَ لَقِیَ رَبَّهُ وَ هُوَ عَنْهُ رَاضٍ مَن وَفَی لِلَّهِ عَّزَ وَ جَلَّ بِمَا یَجْعَلُ عَلَی نَفْسِهِ لِلنَّاسِ وَ صِدْقُ لِسَانِهِ مَعَ النَّاسِ وَ اسْتحْیا مِنْ کلِّ قَبِیحٍ عِنْدَ اللَّهِ وَ عِنْدَ النَّاسِ وَ حُسْنُ خُلُقِهِ مع اهله.

چار ایسی صفات ہیں کہ جس میں پائی جائیں اس کا ایمان کامل ہو گا اور اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اور وہ خدا سے اس حالت میں ملاقات کریگا کہ خدا اس سے راضی اور خشنود ہوگا۔

 انسان کی وہ چار صفات یہ ہیں:

1. جب لوگوں کے لئے کام انجام دے رہا ہوں تو تقویٰ اختیار کرے

2.  لوگوں سے صداقت اور سچائی سے پیش آئے

3. خداوند متعال اور لوگوں کی نسبت تمام برائیوں سے پاک و منزہ رہے

4. اپنے اہل خانہ سے خوش اخلاقی سے پیش آئے

بحارالأنوار، ج ‏۶۶، ص ۳۸۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .