حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "نہج الفصاحہ" میں نقل ہوئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم):
خَصلَتانِ لیسَ فَوقَهُما مِنَ البِرِّ شَیءٌ الإیمانُ بِاللّه و النَّفعُ لِعبادِ اللّه.
دو خصلتیں ایسی ہیں کہ کوئی نیک کام ان سے بالاتر نہیں ہے اور وہ یہ ہیں:
۱: خدا پر ایمان رکھنا
۲: خدا کے بندوں کو فائدہ پہنچانا
نهج الفصاحه، ص ۴۵۷، ح ۱۴۴۶