۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا فیاض باقر حسینی

حوزہ/ ڈرپوک اور کمزور کو چوڑیاں بھیجی اور پہنائی جاتی ہیں یہ ایک محاورہ ہے لیکن یہ محاورہ موجودہ حکومت پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ یہ حکومت اتنی کمزور اور اس کے مقابل میں خواتین اتنی مضبوط ہیں کہ اب اس حکومت کو چوڑیاں بھیجنا بھی چوڑیوں کی توہین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر پونہ میں بعد نماز مغربین ولایت یوتھ کونسل پونہ کی طرف سے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو نظرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کی مجلس چہلم کا انعقاد رضا شاہ مسجد میں کیا گیا جس میں علماء کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی اور جسے شیعہ عالم دین حجة الاسلام مولانا فیاض باقر حسینی نے خطاب فرمایا ۔ جس میں آپ نے شہداء کی عظمت اور ان کی شہادت کی برکات پر روشنی ڈالی ۔


رپورٹ کے مطابق مولانا مومن پورہ کے اس مقام پہ پہونچے جہاں خواتین شاہین باغ اور ہندوستان کے دوسرے شہروں کی طرح کئی روز سے NRC.CAA.NPR کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں
وہاں پہونچ کر اپنی تقریر میں مولانا نے اس کالے قانون کی پر زور مذمت کی اور کہاں کہ ہمارے یہاں مشہور کہاوت ہے کہ ڈرپوک و کمزور کو چوڑیاں بھیجی اور پہنوائی جاتی ہے لیکن یہ حکومت اتنی کمزور اور اس کے مقابل میں خواتین اتنی مضبوط ہیں کہ اب اس حکومت کو چوڑیاں بھیجنا بھی چوڑیوں کی توہین ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کے تمام امور  شہر پونہ کے نوجوانوں اور جوانوں کے زیر نگرانی انجام پاتے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .