۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شاہین باغ

حوزہ/دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ان کے درد اور پریشانیوں کو سمجھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سی اے اے ، ان آر سی اور ان پی آر کے خلاف دو مہینے سے زائد عرصے سے دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ یوم خواتین کے موقع پر ان کی بات سنیں اور ان کے درد اور پریشانیوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
شاہین باغ دھرنے پر بیٹھی خواتین نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ان کے مسائل، پریشانیوں اور انہیں در پیش چیلنجوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 
شاہین باغ دھرنے پر بیٹھی خواتین نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی ترقی کے لئے انجام دئے جانے والے اقدامات اور ان کے حقوق نیز انہیں در پیش مسائل کی بات کی جاتی ہے، اس لئے امید ہے کہ اس دن ان کے مسائل اور مطالبات پر بھی توجہ دی جائے گی۔
شاہین باغ کی خواتین نے کہا کہ وہ اور انہیں کی طرح ملک کے دیگر علاقوں میں خواتین ڈھائی ماہ سے زائد عرصے سے سی اے اے، ان آر سی اور ان پی آر کے خلاف دھرنے پر بیٹھی ہیں لیکن آج تک حکومت کا کوئی نمائندہ ان کی بات سننے کے لئے نہیں آیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .