۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید حسن ناصر الدین رضوی

حوزہ/نامور عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ناصر الدین رضوی مختصر علالت کے بعد سر زمین قم المقدس میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ناصر الدین رضوی مختصر علالت کے بعد سر زمین قم المقدس میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن ناصر الدین رضوی بلتستان کے نواحی علاقہ قمراہ سے تعلق رکھتے تھے اور آپ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے کہ جو اھلبیت کے ساتھ نہ صرف بے انتہا محبت رکھتے تھے بلکہ اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے بھی تیار تھے اس کی واضح مثال عملی طور پر آپ کے والد گرامی سید ناصرالدین نے انجام دیا اس دور میں جب کوئی سہولیات موجود نہیں تھی اس دور میں اپنا سب کچھ بیچ کر مولا کی محبت اور اولاد کی تربیت کی خاطر نجف اشرف ھجرت کی اور مولا علی علیہ السلام کے ھمسایے میں علم وعمل سے فیضیاب ھوتے رھے علامہ سید حسن رضوی نے تعلیم کا آغاز نجف اشرف سے کیا اور علوم آل محمد سے سرشار ہونے کے بعد ترویج دین محمدی کیلئے پاکستان تشریف لائے اور کراچی میں اپنی خدمات انجام دییے۔اسکے بعد دوبارہ نجف اشرف چلے گئے علم حاصل کرتے رہے پھر صدام ملعون کے ظلم و ستم کی وجہ دوبارہ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے اور اس دفعہ سر زمین قم کی طرف ہجرت کی اور یہاں پر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تبلیغ وترویج کے لیے ایران کے مختلف علاقوں میں بھی جاتے تھے بندر عباس میں آپ کے زیر نگرانی مسجد بھی بنی ھوئی ہےاور آپ کی سرپرستی میں پاکستان کے آبائی گاؤں قمراہ میں بھی ایک مدرسہ حسینہ قائم ہے جس سے کئی لایق طلباء علم سے فیضاب ہوکر پاکستان کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور بعض وہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد قم، نجف اور مشھد میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

یاد رہے علامہ سید حسن ناصرالدین رضوی حرکت قلب بندہونے سے کل ۱۴ جولائی ایرانی شہر قم کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے.

بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ناصر الدین رضوی کی نمازِ جنازہ بہشت معصومہ (س) قبرستان میں ادا کی گئی جس میں علما کرام سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • عبد خدا IR 11:07 - 2020/07/15
    0 0
    اللهم اغفره واحشره مع محمد و آل محمد