۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
امام زمانہ
امام زمانہ(عج) کا انکار کرنے والوں کا انجام

حوزہ / امام مہدی(عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) نے ایک روایت میں اپنا انکار کرنے والوں کے انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب بحار الانوار میں نقل کی گئی ہے:

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

إنَّهُ لَیْسَ بَیْنَ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ وَ بَیْنَ اَحَد قَرابَة، وَ مَنْ انْکَرَنی فَلَیْسَ مِنّی، وَ سَبیلُهُ سَبیلُ ابْنِ نُوح.

حضرت امام مہدی(عج اللہ تعالی فرجہ الشریف) نے فرمایا:

خداوند اس کے بندوں کے درمیان رشتہ داری نہیں ہے (اور ہر ایک کو اس کے اعمال اور نیتوں کے برابر پاداش اور اجر دیا جائے گا) اور جو شخص میرا انکار کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور اس کا انجام حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے جیسا ہو گا۔

بحارالانوار، ج ۵۰، ص ۲۲۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .