حوزہ نیوز ایجنسی کے شعبہ اردو کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے بانی و مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایک عظیم فتح کی تیاری ہے حوزہ نیوز شعبہ اردو ویبسائٹ کی اوپننگ۔
مولانا موصوف نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ حوزہ نیوز ایجنسی کا اردو بخش نے کم وقت میں اپنی صداقت اور پاک اور بلند مقصد کی راہ میں پورے حوصلے کے ساتھ تیزی سے قدم بڑھایا ہے اور عوام سے زیادہ اس طبقہ میں بیحد مقبولیت اور اثر پیدا کر لیا ہے۔ جو کمر ہمت توڑ دینے والے لوگ ہیں اور منفی تبصرے اور تذلیل بڑی خود سری کے ساتھ کرتے ہیں۔ مگر حوزہ نیوز کے اراکین نے موجودہ وقت میں خالص اور بلا کسی تصنع اور تکبر کے مسلمانوں کو بلکہ ساری دنیا کے انسانوں کو بکے ہوئے ذرائع ابلاغ کی آگ لگا دینے اور فتنہ فساد اختلاف و انتشار میں جھونک کر پیسہ کمانے والے دنیا بھر کے نیوز چینلوں اور نیوز ایجنسی کے مقابلے میں آنے کی ہمت دکھا دی ہے۔ اور سمجھا دیا کہ ہر فرعون کو موسی اور ہاتھی کے لئے چیونٹی ہلاکت کا ذریعہ بن جاتی ہے۔
اراکین حوزہ نیوز ایجنسی کی موقع شناس اور دور رس نگاہ قابل ستائش اور لائق صد آفرین ہے۔ یقینا آج یہ ایک چھوٹی سی زبان ہے مگر تائید الھی اور خطوط رہبریت پر چلکر وہ وقت دور نہیں کہ حوزہ نیوز باطل ارباب کے لئے صور اسرافیل بن جائے اور دنیاکے مظلوموں محروموں کمزوروں سسکتے بلکتے بچوں،عورتوں کو بھوکے مرتے ہوئے، ہڈی کے زندہ ڈھانچوں کے لئے طاقت قوت حوصلہ ہمت کے ساتھ خوشحال زندگی کا ذریعہ بن جائے۔
آج کے زمانے میں دشمن نے حربے ریب و عیب مکاری جھوٹ
سے معاشرے کے انسانی صاف ستھرے زندگی بخش کلچر کو ختم یا احساس کمتری کی قبر میں دفن کر دیا ہے۔
لہذا ایسے دشمنوں سے مقابلہ اور انکو شکست دینے کے لئے میری نگاہ میں میڈیا پر مضبوط بڑھت رکھنا ہم سب کے لئے اولیت رکھتا ہے۔
ہماری صمیم قلب سے دعا بے کہ حوزہ نیوز کی یہ اردو ویب سائٹ ساری دنیا پر چھا جائے۔ اور ذرائع ابلاغ کی دنیا میں ایسی جاذب خلاقیت پیدا ہو جائے جس سےسارے عالم میں حق و حقانیت کے پھولوں کی خوشبو پھیل جائے اور اتحاد و اتفاق باہمی محبت کے ساتھ امن و چین کی ہوائیں چلنے لگیں۔