۲۸ خرداد ۱۴۰۳ |۱۰ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 17, 2024
حجت الاسلام شیخ احمد حسین ترابی

حوزہ/ اسلامی تحریک بلتستان کے فعال رہنما حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد حسین ترابی کی دفتر قاٸد ملت جعفریہ قم میں آمد، مدیر دفتر و نماٸندہ قاٸد محترم حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی سے خصوصی ملاقات اور باہمی امور پر مفصل گفتگو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک بلتستان کے فعال رہنما حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد حسین ترابی نے دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کا دورہ کیا اور مدیر دفتر و نماٸندہ قاٸد محترم حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی سے ملاقات کی۔ 

مدید دفتر نے دفتر کے ادارہ جات اور فعالیت پر روشنی ڈالی اور دفتر کے حوالہ سے بریف کرتے ہوۓ ان کو دفتر میں خوش آمدید کہا۔ شیخ احمد ترابی صاحب نے ملکی ،تنظیمی،سیاسی اور علاقاٸی بالخصوص بلتستان میں اسلامی تحریک کے حوالہ بہترین تجزیاتی گفتگو کی۔ انہوں نے قاٸد محترم کی با بصیرت اور دانشمندانہ قیادت کو سلام پیش کرتے ہوۓ کہا کہ تمام علماء اور اکابرین کو مل کر قیادت کا ساتھ دینا چاٸیے تاکہ ہر میدان میں ملت کے حقوق کا دفاع کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا بعض لوگوں کی عوامانہ سوچ اور بے جا مصلحتوں کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے اس کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔

ملاقات میں مسٸول دفتر حجت الاسلام والمسلمین غلام محمد شاکری صاحب نے دفتر کی پالیسی اور فعالیت سے آگاہ کیا اور معزز مہمان کا دفتر میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مسٸول مالیات حجت الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد،رکن مجلس عاملہ حجت الاسلام والمسلمین محمد علی حجتی، مسٸول شعبٸہ زاٸرین خادم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس انقلابی اور مسٸول دفتر امور مولانا لیاقت علی سیال موجود تھے۔ آخر میں دفتر کی جانب سے مدیر محترم نے معزز مہمان کو ہدیہ سے نوازا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .