حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر انتظام جامعہ عروت الوثقی میں ولادت باسعادت امام علی علیہ السّلام و یوم تاسیس جامعہ عروت الوثقی کی مناسبت سے ایک عظیم و الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات و عوام الناس کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔جامعہ عروہ کو منظور شدہ نئے وفاق کا بھی آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
تصویری جھلکیاں: لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیر انتظام جامعہ عروت الوثقی میں جشن میلاد بوتراب کا انعقاد
اس پروگرام میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے سیرات امام علی کے مختلف پہلو پر روشنی ڈالی مرکزی خطاب مدیر جامعہ آغا سید جواد نقوی نے کیا۔
علامہ سید جواد نقوی نے قرآن و اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ تمسک کرنے و اسی کو نکتہ اتحاد قرار دیکر آپسی قدورتیں ختم کرنے کی بھی تائید کی اور اس بات کی تائید کی کہ مسلمان باہم دست و گریبان ہونے کی بجائے سامراجی قوتوں کے خلاف یکجا ہوجائیں اور سیرات امام علی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آج کے قلعہ خیبر یعنی اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں