حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کا مہینہ تذکیہ نفس کا بہترین موقع ماہ مبارک کی آمد آمد ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ہر مومن اس ماہ مبارک کے دوران صدق دل سے حق بندگی خدا ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے یقیناً یہی وہ شب و روز ہیں کہ جن میں خدا کی رحمت و برکت سے انسان اپنے نفس کی غلامی سے آزاد ہو کر خالق حقیقی کا مطیع و فرمانبردار بننے کی ریاضت کرتا ہے اور پھر لطف خدا وندی سے با لآخر تذکیہ نفس کی اعلیٰ منزل تک جا پہنچتا ہے تاہم اس اعلیٰ منزل کو پانے کے لیے اسلوب ریاضت و عبادت سے آشنائی ضروری ہے اور محترم مصنف نے انہی اسلوبِ عبادت و ریاضت سے بندگان خدا کو متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
جامعۃ الکوثر کے صاحبِ قلم فاضل طالب علم حال مقیم حوزہ علیہ نجف اشرف مولانا اشرف علی آخوندزادہ نے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علامہ شیخ حسن بن موسی الصفار کی تالیف کردہ کتاب کا بہترین انداز میں اردو زبان میں ترجمہ کیا جسے جلد ہی جامعۃ الکوثر کی جانب سے ملک بھر کے مبلغین کرام کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔