۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جیکب آباد جدوجہد کمیٹی کے زیراہتمام عوامی مسائل پر گول میز کانفرنس کا اہتمام

حوزہ/ عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں قبائلی جھگڑے کے نام پر معصوم شہریوں کا قتل عام انتہائی شرمناک ہے۔ اور جیکب آباد کے اندر دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے تو دوسری طرف ایس ایس پی کی جانب سے ضلع کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کی گٸی ہے جس سے عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد جدوجہد کمیٹی کے زیراہتمام عوامی مسائل پر گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت کمیٹی کے چیٸرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس سے ممتاز سیاسی و سماجی رہنما عبدالحٸی سومرو ایڈوکیٹ جیکب آباد جدوجہد کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید غلام شبیر نقوی جمعیت علماٸے اسلام کے رہنما حماد اللہ انصاری عام انسان تحریک کے عابد سندھی انجینئر عید محمد ڈومکی علی محمد عوامی پارٹی کے چیئرمین دلمراد لاشاری سماجی رہنما استاد عبد الفتاح ڈومکی شیخ اتحاد کے صدر منصب علی شیخ جامعہ خاتم النبیین کے واٸس پرنسپل حاجی سیف علی ڈومکی سماجی رہنما رحمدل ٹالانی ٹونی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں جی او سی پنوعاقل کے کرنل شہزاد نے خصوصی شرکت کی اور جیکب آباد کے عوامی مسائل پر رہنماؤں سے گفتگو کی۔

تصویری جھلکیاں: جیکب آباد جدوجہد کمیٹی کے زیراہتمام عوامی مسائل پر گول میز کانفرنس کا اہتمام

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اکیسویں صدی میں جیکب آباد کی عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے ترقیاتی اسکیمیں کرپشن کی نظر ہو چکی ہیں عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ کروڑوں روپے کا بجٹ صرف ہونے کے باوجود عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑے کے نام پر معصوم شہریوں کا قتل عام انتہائی شرمناک ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے سید کامران شاہ نے کہا کہ ایک طرف جیکب آباد کے اندر دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے تو دوسری طرف ایس ایس پی کی جانب سے ضلع کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کی گٸی ہے جس سے عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .