۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 368095
29 اپریل 2021 - 15:28
مولانا ارشد حسین آرمو کشمیری

حوزہ/ انسان کو خداوند کریم نے صاحب عقل بنایا ہے، تاکہ ہر لحاظ سے درس حاصل کر سکے صاحبان عقل ان مقدس ایام میں پورے سال کے لئے تربیت یافتہ بن کر مربی بن جائے۔

تحریر: مولانا ارشد حسین آرمو کشمیری

ماہ رمضان تزکیہ نفس،ایثا ر و قر بانی ا ور تر بیت نفس کا مہینہ ہے جس میں انسان انسان کی خدمت پر مامور ہو جاتا ہے اور پھر وہ اللہ کی بار گاہ میں قرب حا صل کر تا ہے ر مضان المبا رک رحمتوں ،بر کتوں اور توبہ کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہم کچھ چیزوں سے پرہیز کرکے اپنے نفس و زندگی کو بہتر بنا کر قرب خدا حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔روزہ کی حالت میں حلال کا غذا ہم نہیں کھا سکتے ہیں۔ کیا ماہ رمضان کے بعد ہم حرام غذا سے پرہیز نہیں کرسکتے؟ 
2۔ روزہ کی صورت میں ہم پانی نہیں پی سکتے۔
تو کیا باقی ایام میں حرام مشروبات پینے سے پرہیز نہیں کرسکتے؟ 
3۔ روزہ کی صورت میں سگریٹ نہیں پی سکتے ہیں۔
 تو کیا باقی ایام میں چرس پینے سے پرہیز نہیں کرسکتے؟ 

4۔ روزہ کی صورت میں ہم اپنی زوجہ سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔ 
تو کیا باقی مہینوں میں ہم نامحرم عورتوں سے دور نہیں رہ سکتے؟ 
5۔ روزہ کی حالت میں ہم جھوٹ بولنے سے بھی پرہیز کرتے ہیں۔ 
تو کیا باقی دنوں میں ہم اس عمل کو جاری نہیں رکھ سکتے ہیں؟ 

کچھ لوگوں کی زبان پر ایک جملہ ہمیشہ رہتا ہے کہ ہم سے نہیں ہوگا کنٹرول نہیں ہوتا۔ دنیا کا نظام ہی ایسا بن چکا ہے غلطیاں ہوتی رہتی ہیں!۔ 
مگر کیا ماہ رمضان میں بھی ان لوگوں کی زبانوں پر یہی الفاظ جاری ہوتے ہیں۔ 
بلکل ہی نہیں یہ بس بہانے ہوتے ہیں احکام دین پر عمل نہ کرنے کے لئے۔ 

ماہ مبارک رمضان تربیت کا مہینہ ہے ان تربیت کے کلاسز میں شریک ہونے والے خاص ہوتے ہیں جن کا مربی خود خدا ہوتا ہے۔ انسان کو خداوند کریم نے صاحب عقل بنایا ہے، تاکہ ہر لحاظ سے درس حاصل کر سکے،صاحبان عقل ان مقدس ایام میں پورے سال کے لئے تربیت یافتہ بن کر مربی بن جاتے ہیں۔ خداوند ہم سب کو احکام دین مبین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .