۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ/  امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں حلال روزی کمانے کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "الكافى" سے نقل کی گئی ہے۔  اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیہ السلام:

إنّي لأَعمَلُ في بَعضِ ضِياعي حَتّى أعرَقَ ـ و إنَّ لي مَن يَكفيني ـ لِيَعَلَمَ اللّه ُ أنّي أطلُبُ الرِّزقَ الحَلالَ

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

میں اپنی بعض زرعی زمینوں میں خود کام کرتا ہوں یہاں تک کہ میرے بدن سے پسینہ جاری ہوتا ہے حالانکہ ایسے افراد موجود ہیں جو میری جگہ یہ کام انجام دیں اور مجھے کام کرنے سے بے نیاز کر دیں لیکن میں (پھر بھی) خود کام کرتا ہوں تاکہ خداوند متعال دیکھے کہ میں حلال روزی کی تلاش و جستجو میں ہوں۔

الكافى، ج ۵، ص ۷۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .